مالیگاؤں شہر کے معذور حضرات میں زبردست غصے کی لہر
کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں ؟؟؟
مالیگاؤں، 6 فروری کو شہر کے ایک موقر اخبار شامنامہ کے صفحہ اول پر جیسے ہی دیویانگ سوسائٹی کو دئیے گئے اوپن اسپیس کی خبر شائع ہوئی اس خبر کو لیکر شہر کے معذوروں میں زبردست غم و غصہ پایا جا رہا ہے کیونکہ اس خبر میں نہایت دروغ گوئی سے کام لیا گیا ہے اور اُس اوپن اسپیس کے کاموں کی افادیت بیان کی گئی ہے مگر اس پوری خبر میں کہیں بھی یہ ذکر نہیں کیا گیا ہے کہ اِسی اوپن اسپیس میں 1/10 سے زیادہ حصے پر کوٹنگ پترا مار کر آج بھی اطراف والوں کے لیے رفع حاجت کے لئے کھلا چھوڑا گیا ہے ہوسکتا ہے بدنامی سے بچنے کے لیے اس بات کا ذکر نہیں کیا گیا ہو اور رہی بات منی جاگنگ ٹریک، ہال، اجتماع وغیرہ کی تو جس دن دیویانگ سوسائٹی کا ٹھہراو پاس ہوا اسکے کچھ دنوں بعد شیخ رشید صاحب نے دیویانگ سوسائٹی کو 20 لاکھ فنڈ دینے کا اعلان کیا تھا جس سے یہ تمام کام ممکن تھا مگر افسوس یہی معاون کارپوریٹر دیویانگ سوسائٹی کے ایگریمینٹ کو روکنے کا کام بھی یہی شخص کرتا رہا اور اسی بات کو بہانہ بنا کر اس شہر کے معذوروں کو دھوکہ دیا جارہا ہے اور اسی خبر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اوپن اسپیس کے ساکنان کا پہلا حق ہوا کرتا تھا صحیح ہے موصوف مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ چار سال سے آپ کہاں تھے؟؟؟ اول دن سے ان ساکنان کا خیال آپ کو کیوں پریشان نہیں کیا؟ یہ خیال اسی وقت آپ کو کیوں آیا؟ 6 فروری کے شامنامہ اخبار میں شائع خبر سے شہر کے معذوروں میں زبردست اضطراب کی کیفیت ہے اور دیویانگ سوسائٹی کو آج صبح سے ہی شہر کے معذوروں کا فون کال اور واٹس ایپ میسج آنا شروع ہو گیا ہے جس میں کارپوریشن پر دھرنا آندولن اور آگرہ روڈ کو بند کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے بہرحال دیویانگ سوسائٹی شہر کے معذوروں کیساتھ ہورہی سیاست کو سمجھتے ہوئے ہی کوئی قدم اٹھائے گی اب دیکھنا یہ ہے کہ برسرِ اقتدار طبقہ اور کارپوریشن شہر کے معذوروں کے حق میں کوئی مثبت اقدامات کرتی ہے یا سیاست ہوگی کیونکہ ہم نے بھی اس پورے معاملے میں عالیجناب شیخ رشید شیخ شفیع صاحب کو بڑا بنا کر چل رہے ہیں.
دیکھئے آگے آگے ہوتا ہے کیا
جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ سوسائٹی مالیگاؤں
0 Comments