مالیگاؤں، موصولہ خبروں کے مطابق دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے نہال احمد محمد فاروق مومن اور ان کی اہلیہ سیدہ بانو نہال احمد جو کہ دونوں میاں بیوی معذور ہیں


 آج صبح وہ تراشن بھرنے کی غرض سے جاتے ہوئے روڈ کراس کر رہے تھے کہ ایک ٹریکٹر کے پیچھے سے ٹووہیلر پر ایک نامعلوم شخص اوور ٹیک کرنے کے غرض سے رفتار پر قابو نہ پاتے ہوئے ان دونوں معذوروں کو اڑا دیا جس کی وجہ سے میاں بیوی دونوں فریکچر ہو گئے ہیں جنھیں بغرض علاج آگرہ روڈ ریمبو ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے جس شخص سے یہ حادثہ پیش آیا ہے اس کی طبیعت بھی نازک بتائی جارہی ہے جسے سٹانہ روڈ پر دویدھا ہاسپٹل میں ایڈمیٹ کیا گیا ہے دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے ریاض احمد عرف ماما، اختر حسین ،قدیر خان صاحبان موقع واردات پر پہنچ کر پورے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں