The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی 6 دسمبر کو 66 ویں برسی منائی گئی

ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی 6 دسمبر کو 66 ویں برسی منائی گئی

 آج ہی کے دن بابری مسجد کو شہید کر دیا لیکن آج بھی ہم مسجد وہاں دیکھتے ہیں


مالیگاؤں بہوجن سماج پارٹی کی جانب سے بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے پر پھول ہار


مالیگاؤں (پریس ریلیز)شہر مالیگاؤں میں 6 دسمبر 2022 بروز منگل کو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی 66ویں برسی منائی گئی۔ اس موقع پر مالیگاؤں بہوجن سماج پارٹی کے ضلع یونٹ کی جانب سے بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے پر پھول ہار کیا گیا۔ 


بہوجن سماج پارٹی کے صدر ظہور بھائی زم زم نے کہا کہ بابری مسجد کو شہید ہوۓ آج 30 برس پورے ہوچکے ہیں۔کچھ لوگوں نے بابا صاحب امبیڈکر کے انتقال کے دن ہی بابری مسجد کو شہید کرنے کے لیے چُنا جس دَلت بھائیوں اور مسلمان بھائیوں میں دوری پیدا ہو۔ لیکن دَلت بھائیوں اور مسلمان بھائیوں نے انکی اس شازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔


آج 6دسمبر کے موقع پر ضلع ایس پی کے معارفت ایک میمورنڈم بھارت سرکار کے راشٹریہ پتی کو دیا گیا اور میمورنڈم میں یہ مانگ کی گئی کے آج ہی کے دن کار سیوکوں نے بابری مسجد کو شہید کر دیا ہم آج بھی اپنی مسجد وہاں دیکھتے ہیں۔



بھارت سرکار سے ہماری گزارش ہے کے آج تک جو بھی کیس عدالتوں میں چلتے ہیں انکے فیصلے ثبوتوں کی بنیاد پر ہوتے ہیں لیکن بابری مسجد کا فیصلہ اعتقاد واستھاکی بنیاد پر کیا۔ مستقبل میں کو ئی بھی مسجد، مندر، چرچ، گرودوارے اور دیگر مذہبی مقامات کے فیصلے اعتقاد کی بنیاد پر نہ کرتے ہوۓ ثبوتوں کی بنیاد پر فیصلے کیے جائیں۔ تاکہ کسی دوسرے سماج کی آستھا کو ٹھیس نہ پہنچے۔


 میمورنڈم میں یہ بھی مانگ کی گئی ہے کے بھارت سرکار ایک سمانتا ناگریکتا قائدہ بنانا چاہتی ہے تو ہم بھارت سرکار سے گذارش کرتے ہیں کے تمام سمپتّی پروپرٹی بھی ایک سمان ہو اسطرح کا قائدہ بنایا جائے یہ گذارش بہوجن پارٹی کے ضلع یونٹ و مالیگاؤں بہوجن سماج پارٹی کے صدر ظہور بھائی زمزم نے کی ہے۔ اس موقع پر صدر بہوجن سماج پارٹی ظہور بھائی زمزم, سدھارتھ مگرے(ضلع پر بھاری), رفیق صدیقی, دلیپ جی گول, محمد عمر محمد عثمان, اسماعیل ریتی والے اور دیگر ممبران شریک تھے.

Post a Comment

0 Comments