The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. یہ وہ تاریخ ہے بجلی گری تھی جب گلستاں پر.....

یہ وہ تاریخ ہے بجلی گری تھی جب گلستاں پر.....

 ایڈووکیٹ مومن مصدق کی بجلی مسائل پر ریاستی سطح پر نمائندگی،




دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے اظہارِ تشکر


                   مالیگاؤں، دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ مومن مصدق مجیب صاحب نے بڑھتی ہوئی بجلی شرح کے خلاف ریاستی سطح پر زبردست نمائندگی کی ہے جوکہ نہ صرف مہاراشٹر بلکہ شہر عزیز مالیگاؤں کے لیے بھی بڑے فخر کی بات ہے کہ پورے مہاراشٹر سے مشورے کے طور پر مہاراشٹر الیکٹریسٹی ریگولیشن کمیشن نے دیویانگ سوسائٹی کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ مومن مصدق صاحب کا انتخاب عمل میں لایا جس کے لئے ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں.

                   چونکہ مہاراشٹر الیکٹریسٹی ریگولیشن کمیشن کی جانب سے 16 مارچ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس پر اپنے اعتراض درج کرنے کی آخری تاریخ 6، اپریل متعین کی گئی پورے مہاراشٹر سے اعتراضات داخل کئے گئے اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے مالیگاؤں کے ماہر قانون ایڈووکیٹ مومن مصدق صاحب کا انتخاب بجلی بورڈ کی جانب سے کیا گیا، ایڈووکیٹ مومن مصدق صاحب نے مختصر مگر مدلل انداز میں مہاراشٹر بجلی بورڈ کے اعلیٰ آفسران کے سامنے تمام باتوں کو رکھتے ہوئے بتایا کہ رینو ایبل انرجی جو ہوا، پانی اور سورج کی روشنی سے تیار ہوتی ہے جس کی قیمت بھی بہت کم ہوتی ہے، واضح رہے کہ مہاراشٹر الیکٹریسٹی ریگولیشن کمیشن کی جانب سے 5 روپے 93 پیسے مزید اضافہ کرنے والی ہے.

                 ہمیں اس بات کا خدشہ ہے کہ پورے ہندوستان میں بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں زیادہ تر اڈانی کی ہے اور اڈانی صاحب کا ان دنوں دیوالیہ ہو رہا ہے کہیں حکومت اسے بچانے کے لیے چور راستے سے اقدامات تو نہیں کر رہی ہے؟؟؟

بہرکیف ایڈووکیٹ مومن مصدق صاحب نے اس ضمن میں مالیگاؤں واٹس ایپ گروپ اور رائیل میڈیکل کے روح رواں جناب ناصر رائل صاحب کے توسط سے منصورہ کالج کے پروفیسر عدیل انصاری صاحب کی خدمات حاصل کی گئی پروفیسر عدیل انصاری صاحب نے تیکنیکی طور پر گائیڈ لائن کی جس کی مدد سے مہاراشٹر بجلی بورڈ کو 2 روپے یونٹ کا مشورہ پیش کیا گیا ہے.

          5.93 پانچ روپے 93 پیسے یہ جو بجلی کی شرح ہے وہ برائے راست پاور لوم پر اثر انداز ہوگی جس کیلئے ریئل پاور لوم اونر ایسوسی ایشن کی جانب سے عوامی مفاد کے لئے ریاستی سطح پر نمائندگی کی گئی اس عظیم الشان نمائندگی پر دیویانگ سوسائٹی ورکنگ کمیٹی کی جانب سے ایڈووکیٹ مومن مصدق صاحب کو مبارکباد پیش کی جاتی ہے کہ آپ یونہی قوم و ملت کے لیے عوامی مفاد میں صدائے حق بلند کرتے رہیں.

جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ سوسائٹی مالیگاؤں

Post a Comment

0 Comments