The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. بینک اوف بڑودہ کے خلاف دیویانگ سوسائٹی کمر بستہ

بینک اوف بڑودہ کے خلاف دیویانگ سوسائٹی کمر بستہ

 مالیگاؤں، شہر میں واقع بینک اوف بڑودہ شہر کے ایسے معذور حضرات جن کا جوائنٹ اکاؤنٹ ہے انہیں پینشن کی رقم دینے سے انکار کر رہی اور ان سے لیگل گارجین سرٹیفکیٹ طلب کر رہی ہے




 حالانکہ اس سے پہلے کبھی اس قسم کا کوئی سرٹیفیکیٹ بینک کی جانب سے طلب نہیں کیا گیا ہے اور اس سرٹیفکیٹ کو بنانے کے لیے دس ہزار سے زائد کی رقم لگ رہی ہے اس ضمن میں آج دیویانگ سوسائٹی کا ایک وفد آج مقامی پرانت آفیسر نتن سدھ گیر صاحب سے ملاقات کیا اور انہیں حالات سے آگاہ کیا اسی کے ساتھ ساتھ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر رویندر جادھو صاحب کو بھی تفصیلی معلومات فراہم کی گئی دونوں حضرات نے دیویانگ سوسائٹی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم اپنے طور پر بینک اوف بڑودہ کے مینیجر سے بات کریں گے اور تفصیلات سے آپ کو آگاہ کریں گے شہر کے معذور حضرات اطمینان رکھیں جلد ہی اس معاملے میں کوئی آسانی پیدا ہوگی.

جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں رجسٹرڈ

Post a Comment

0 Comments