The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. دیویانگ سوسائٹی کا تین روزہ میڈیکل کیمپ کامیابی سے ہمکنار، پانچ سو سے زائد معذور افراد کا رجسٹریشن عمل میں آیا، میڈیکل کیمپ میں کمشنر کی آمد

دیویانگ سوسائٹی کا تین روزہ میڈیکل کیمپ کامیابی سے ہمکنار، پانچ سو سے زائد معذور افراد کا رجسٹریشن عمل میں آیا، میڈیکل کیمپ میں کمشنر کی آمد

 دیویانگ سوسائٹی کا تین روزہ میڈیکل کیمپ کامیابی سے ہمکنار




پانچ سو سے زائد معذور افراد کا رجسٹریشن ہوا


مالیگاؤں (پریس ریلیز) گزشتہ روز شہر مالیگاؤں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام نا صرف شہر مالیگاؤں بلکہ اطراف میں بسنے والے جیسے دھولیہ چالیس گاوں، سٹانہ، منماڑ، کے معذوروں کیلئے اس کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا، کیمپ نہایت کامیاب رہا


 جس کی سرپرستی شہر عزیز کے نامور قانون داں ایڈووکیٹ مومن مجیب اور ایڈووکیٹ مومن مصدق صاحب فرما رہے تھے اسی کیمپ کی صدارت شہر کی مشہور صنعتی شخصیت الحاج ضیاء حکیم صاحب فرما رہے تھے،


 مالیگاؤں کے کمشنر و پرشاسک شری رویندر جادھو صاحب نے نا صرف اس میڈیکل کیمپ میں شرکت کی


 بلکہ معذوروں کے درمیان دواں دھار تقریر کے دوران میڈیکل کیمپ کا خرچہ بھی دینے کی بات کہی ہے


 مگر دیکھو اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے، گورنمنٹ کی جانب سے دو دن کا اعلان کیا گیا تھا


 مگر معذوروں کی تعداد دیکھ کر ایک دن کا اضافہ کیا گیا اس کیمپ میں مرکزی سرکار کی


 جانب سے جو ڈاکٹروں کی ٹیم بھیجی گئی تھی اس میں دو ڈاکٹر شولاپور ایک لیڈی ڈاکٹر واپی دمن اور دو ڈاکٹر ناشک سے تشریف لائے تھے جو معذور اس کیمپ سے استفادہ 


حاصل نہیں کر سکیں انکا رجسٹریشن اگلے کیمپ میں کیا جائے گا اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں دیویانگ سوسائٹی کی ورکنگ کمیٹی اور پروگرام کمیٹی نے اپنا اہم کردار ادا کرتے ہوئے شہریان اور معذوروں کا دل جیتا ہے جلد ہی لوازمات کی تقسیم کا اعلان کیا جائے گا. 


جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں رجسٹرڈ

Post a Comment

0 Comments