مالیگاوں شہر الیکٹرانک میڈیا کا دھولیہ دورہ ، دھولیہ میں کئی میڈیا کے ذرائع بڑھے ، سرکردہ افراد سے ملاقات
مالیگاوں (نامہ نگار) گزشتہ دنوں 17 مئی 2021 کو مالیگاوں الیکٹرانک میڈیا کی ٹیم دھولیہ شہر کے میڈیا نمائندوں کے اصرار پر دھولیہ تشریف لے گئی، دھولیہ میں اتنے الیکٹرانک نمائندے اور صحافتی زرائع نہیں ہیں جس کو لیکر گزشتہ کئی سالوں سے وہاں کی عوام اور میڈیا افراد کو تکالیف کا سامنا تھا ، مالیگاوں کی ٹیم نے یہاں سے لیپ ٹاپ اور تمام ضروری ساز وسامان لیکر بزریعہ کار دھولیہ شہر کا دورہ کیا اور وہاں کے میڈیا نمائندوں سے مل کر انہیں ٹیکنیکی سہولیات سے معلومات دی وہیں کم و بیش دس تا 12 یوٹیوب ، دس سے 15 بلاگ ، ہندی اور اردو مین شروع کئے گئے رہیں ، وہیں کئی اخبار والوں کو بھی بلاگ اور یوٹیوب چینلز شروع کرکے دیا گیا ۔
اس کے علاوہ مالیگاوں شہر کی الیکٹرانک میڈیا ٹیم نے وہاں کے تعلیمی ، مذہبی و ملی تنظیموں سے رابطہ کر انہیں بھی سوشل میڈیا کے یہ زرائع شروع کرکے دیئے ، تاکہ دھولیہ شہر میں الیکٹرانک میڈیا اور جدید صحافت کے زریعے عوامی مسائل حل ہوسکیں ۔دھولیہ شہر کی خبریں نیشنل پیمانے پر روشناس ہوسکے ،
بیباک طریقے سے مسائل کی طرف انگشت نمائی ہوسکے ، تاکہ انتظامیہ اور حکومت عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دے سکیں ۔ وہیں دھولیہ شہر میں اردو زبان سے متعلق بھی بیدار بڑھ سکے گی ، مالیگاوں الیکٹرانک میڈیا کی ٹیم نے اردو مراٹھی نئے ، اور پرانے صحافیوں سے ملاقات کرنے کے بعد انہیں بروقت تمام سہولیات سے روشناس کرانے کے بعد دھولیہ شہر کے غیر سیاسی اور سماجی سرکردہ افراد سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر دھولیہ رکن اسمبلی فاروق شاہ کے صاحبزادے شہباز شاہ ، میڈیا سیل انچارج حلیم بھائی ، سلیم انصاری ، عطا الرحمن ، سیف شرم کشٹ ، ناظم جمیل انصاری ، مشہور شاعر وسیم انور ، دھولیہ کی مشہور تعلیمی شخصیت دیشمکھ سر ، سمیت دیگر دھولیہ کی اہم شخصیات سے الگ الگ مقامات پر ملاقات کی گئی اور دھولیہ کی عوام کو الکٹرانک میڈیا سے جڑ کر زمانے سے باخبر رہنے کی پرخلوص صلح دی گئی ۔
وہیں مالیگاوں الکٹرانک میڈیا ٹیم نے دھولیہ کے بیشتر مسائل اور بیشتر سہولیات اور دھولیہ کے موجودہ تازہ ترین حالات پر بھی کئی ویڈیوز اور خبریں تیار کی اور شہر دھولیہ میں سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔ دھولیہ کے بیشتر افراد نے الیکٹرانک میڈیا کا خیر مقدم کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ۔ وہیں دھولیہ سے بے شمار افرادنے مالیگاوں شہر سے پہنچنے والی میڈیا ٹیم کا پرخلوص شکریہ ادا کیا اور بلا مفاد ، بے لوث ، مفت فری آف چارج خدمات دینے پر مالیگاوں الکٹرانک میڈیا کا شکریہ ادا کیا گیا ۔ اس موقع پر مالیگاوں شہر الیکٹرانک میڈیا کے روح رواں منصور اکبر اور دیگر نمائندے شریک تھے ۔ اب مالیگاوں شہر اور دھولیہ کے میڈیا نمائندوں میں بلا تکلف رابطہ رہیگا اور آئندہ دنوں دھولیہ شہر میں الکٹرانک میڈیا ارتقاء پذیر ہوسکے گی ۔ اسکے لئے دونوں شہروں سے بھرپور کوشش کی جائیگی ۔ واضح رہے کہ دھولیہ ، بھساول ، اورنگ آباد ، ناندیڑ ، جالنہ ، پربھنی ، ممبرا ، کلیان ، تھانہ ، ممبئی اچل کرنجی اور کولہا پور جیسے شہروں سے لوگ مالیگاوں آکر نیوز اپلیکشن ، بلاگ اور یوٹیوب چینلس شروع کررہے ہیں، اسلئے مالیگاوں شہر صحافت میں اپنی منفرد شناخت بنارہا ہے ۔
0 Comments