The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. دیویانگ سوسائٹی کے وفد کی بیک وقت کئی آفیسران سے ملاقات

دیویانگ سوسائٹی کے وفد کی بیک وقت کئی آفیسران سے ملاقات

 دیویانگ سوسائٹی کے وفد کی بیک وقت کئی آفیسران سے ملاقات



مالیگاؤں، دیویانگ سوسائٹی کا ایک وفد آج شہر مالیگاؤں کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شری انیکیت بھارتی صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے معذوروں کے ساتھ ہو رہی ناانصافی کا تذکرہ کیا انیکیت بھارتی صاحب نے وفد کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آپ لوگوں کو مکمّل تعاون پیش کیا جائے گا اسکے بعد وفد کی ملاقات مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کمشنر شری رویندر جادھو صاحب سے ہوئی جس میں دیویانگ سوسائٹی اپنے اوپن اسپیس کے دیرینہ مطالبے پر زور دیتے ہوئے کمشنر سے سوالات اٹھائے جس کے نتیجے میں کمشنر صاحب نے کہا کہ وہ جلد ہی اس معاملے پر ایک میٹنگ طلب کرکے حالات سے آگاہ کریں گے



 اسکے بعد وفد کی ملاقات پرانت آفیسر نتن سدھ گیر صاحب سے ہونا تھی مگر الیکشن کی میٹنگ ہونے کی وجہ سے ملاقات نہیں ہو سکی مگر پرانت آفیسر رات دیر گئے بذریعہ فون سوسائٹی کے صدر مدثر رضا سے ملاقات کی وجہ دریافت کی مدثر رضا نے بتایا کہ ماضی میں جو پارلیمنٹ کا الیکشن گزرا ہے اس میں پولنگ بوتھ پر معذوروں کیلئے ناقص انتظامات کئے گئے تھے مگر اس بار ایسا نہیں ہونا چاہیے جس کے نتیجے میں پرانت آفیسر نے مثبت اقدامات اٹھائے جانے کی یقین دہانی کی ہے ۔

جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں رجسٹرڈ

Post a Comment

0 Comments