The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی اور ایڈووکیٹ مومن مجیب صاحب کی معذوروں سے متعلق وزیر مملکت برائے سماجی انصاف سے ملاقات

رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی اور ایڈووکیٹ مومن مجیب صاحب کی معذوروں سے متعلق وزیر مملکت برائے سماجی انصاف سے ملاقات

 رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی اور ایڈووکیٹ مومن مجیب کی معذوروں سے متعلق وزیر مملکت برائے سماجی انصاف سے ملاقات


مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر عزیز مالیگاؤں کے تمام ہی معذوروں کیلئے نہایت ہی خوشی کا مقام ہے کہ دیویانگ سوسائٹی کے لیگل ایڈوائزر عالیجناب ایڈووکیٹ مومن مجیب صاحب رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی صاحب کے ہمراہ ان دنوں معذوروں کے مسائل کو لیکر دہلی میں خیمہ زن ہیں.

9 دسمبر بروز  پیر کو رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی اور ایڈووکیٹ مومن مجیب صاحب نے وزیر مملکت برائے سماجی انصاف کے وزیر جناب رام داس آٹھولے صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے شہر مالیگاؤں میں معذوروں کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں میں تقریباً تمام سرکاری محکموں کے ذریعے آر پی ڈبلیو ڈی ایکٹ 2016 کے نفاذ کی جانب آپ کی توجہ مبذول کرائی گئی ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ معذوروں کے قانون کی رو سے مناسب طریقے سے ہدایت کریں اور اس کا پابند ہو اس طرح کا ایک تحریری لیٹر رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی صاحب اپنے لیٹر پیڈ پر لکھ کر دیا ہے اس طرح کی اطلاع بذریعہ واٹس ایپ دہلی سے ایڈووکیٹ مومن مجیب صاحب کے توسط سے موصول ہوئی ہے. 

جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں رجسٹرڈ

Post a Comment

0 Comments