تین دسمبر عالمی یوم معذور کے موقع پر ریلی کا انعقاد (دیویانگ سوسائٹی)
مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر عزیز مالیگاؤں کے تمام ہی معذوروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ تین دسمبر بروز منگل عالمی یوم معذور جو کہ پوری دنیا میں نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جاتا ہے مگر بہت افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ شہر مالیگاؤں کی کارپوریشن مسلسل اس شہر کے معذوروں کے ساتھ ظالمانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے معذوروں کے ساتھ دوغلی پالیسی اختیار کر رہی ہے اسی طرح اور بھی کئی عنوانات کو لیکر آنے والے منگل کو صبح دس بجے مرزا غالب روڈ جونا فاران ہاسپٹل بڑی مکہ مسجد کے سامنے دیویانگ سوسائٹی کی رابطہ آفس پر جمع ہونا ہے وہاں سے ایک عظیم الشان ریلی شہر کی اہم شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کارپوریشن پہنچے گی لہذا اس شہر کے تمام ہی معذوروں سے گزارش ہے کہ وقت کا خاص خیال رکھتے ہوئے ریلی میں شرکت کریں
تین دسمبر بروز منگل صبح دس بجے دیویانگ سوسائٹی رابطہ آفس پر جمع ہونا ہے
جاری کردہ :صدر و اراکین دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں رجسٹرڈ
0 Comments