شہر مالیگاؤں کے معذور ووٹرس متوجہ ہوں
مالیگاؤں، (پریس ریلیز) دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام شہر کے تمام ہی قسم کے معذوروں کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ اگر آپ کی ووٹ آتی ہے مگر معذوری کے سبب آپ پولنگ بوتھ پر نہیں جا سکتے ہیں ان لوگوں کے لیے گھر بیٹھے ہی ووٹ دینے کی سہولت دستیاب کی گئی ہے جس کے لئے آپ کو پہلے سے رجسٹریشن کرنا ہوگا جس معذور کا رجسٹریشن رہے گا وہی معذور گھر بیٹھے ووٹ دینے کا حقدار ہوگا اس بات کو ذہن نشین کر لیں، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 27 اکتوبر 2024 ہے، رجسٹریشن کے لیے آپ کو ادھار کارڈ کی ایک زیراکس، میڈیکل سرٹیفکیٹ کا ایک زیراکس ،ایک عدد پاسپورٹ سائز فوٹو اور موبائل نمبر دیویانگ سوسائٹی کی رابطہ آفس مرزا غالب روڈ جونا فاران ہاسپٹل نزد بڑی مکہ مسجد کے سامنے آفس کے اوقات رات میں سات بجے سے دس بجے کے درمیان لاکر جمع کروانا لازمی ہے.
اور اس لنک 👇👇👇👇 https://surveyheart.com/form/671c0b326781da76f15c0aa2 پر جا کر اپنی معلومات درج کریں، واضح رہے کہ معذوروں کو گھر بیٹھے ووٹ دینے کے لئے ڈکومینٹ صرف دو دن ہی جمع کیا جائے گا آپ سے گزارش ہے کہ 27 اکتوبر کی رات دس بجے تک اپنا ڈکومینٹ رابطہ آفس پر لاکر جمع کروائیں.
جاری کردہ :صدر و اراکین دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں رجسٹرڈ
0 Comments