The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. تیر اندازی میں کانسے کا تمغہ حاصل کرنے والے معذور عادل انصاری کی شہر آمد پر مالیگاؤں واٹس ایپ کلب اور دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے مشترکہ استقبال

تیر اندازی میں کانسے کا تمغہ حاصل کرنے والے معذور عادل انصاری کی شہر آمد پر مالیگاؤں واٹس ایپ کلب اور دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے مشترکہ استقبال

 تیر اندازی میں کانسے کا تمغہ حاصل کرنے والے معذور عادل انصاری کی شہر آمد پر مالیگاؤں واٹس ایپ کلب اور دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے مشترکہ استقبال


مالیگاؤں : مالیگاؤں سے 234 کلو میٹر کی دوری پر واقع بھیونڈی


شہر سے تعلق رکھنے والے عادل انصاری صاحب نے گزشتہ دنوں چین میں پیرا ایشین گیمز میں تیر اندازی مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیت کر نہ صرف اپنے شہر بلکہ ملک ہندوستان کا نام روشن کیا ہے اس عظیم الشان کامیابی حاصل کرنے پر ملک ہندوستان کے پرائم منسٹر نریندر مودی صاحب نے اپنے ٹیوٹر پر انہیں مبارکباد پیش کی تھی ۔


عادل انصاری نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ سن 2000 میں وہ ایک ندی میں چھلانگ لگائی تھی جس کے باعث وہ حادثے کا شکار ہو گئے جس کی وجہ سے ان کی گردن اور اسپانیل کارڈ بری طرح سے متاثر ہو گئے تھے آج وہ 90 فی صد معذور ہیں مگر سخت محنت کی وجہ سے آج وہ اس مقام پر پہنچے ہیں



عادل انصاری صاحب لوٹس لانس میں شادی کی تقریب میں شرکت کی غرض سے مالیگاؤں تشریف لائے تھے اس موقع پر نہایت عجلت میں مالیگاؤں واٹس ایپ کلب اور دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی اور استقبال کیا گیا مالیگاؤں واٹس ایپ کلب کے ناصر رائل اور انکے رفقاء کی جانب سے شال اور گزشتہ پیش کیا گیا تو وہیں دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے ایڈووکیٹ سالک انصاری اور شارق انجم کی جانب سے شال پھول ہار اور گلدستہ پیش کیا گیا دیویانگ سوسائٹی کے صدر مدثر رضا نے مالیگاؤں واٹس ایپ کلب اور دیویانگ سوسائٹی کا تعارف پیش کیا اور پروگرام کی نوعیت بیان کی ناصر رائل صاحب نے رسم شکریہ ادا کیا اس موقع پر دیویانگ سوسائٹی اور مالیگاؤں واٹس ایپ کلب کے تمام ہی اراکین موجود تھے ۔


جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں رجسٹرڈ

Post a Comment

0 Comments