The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. *پبلک پارک / گارڈن کے لئے مختص جگہ کسی بھی دوسرے مقصد کے لئے استعمال نہیں کی جاسکتی. کارپوریشن شہریوں کے لیے وقف شدہ پبلک گارڈن کی زمین کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں کرسکتی اور نا ہی کسی کو اجازت دے سکتی ہے.*

*پبلک پارک / گارڈن کے لئے مختص جگہ کسی بھی دوسرے مقصد کے لئے استعمال نہیں کی جاسکتی. کارپوریشن شہریوں کے لیے وقف شدہ پبلک گارڈن کی زمین کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں کرسکتی اور نا ہی کسی کو اجازت دے سکتی ہے.*



*پبلک پارک / گارڈن کے لئے مختص جگہ کسی بھی دوسرے مقصد کے لئے استعمال نہیں کی جاسکتی. کارپوریشن شہریوں کے لیے وقف شدہ پبلک گارڈن کی زمین کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں کرسکتی اور نا ہی کسی کو اجازت دے سکتی ہے.*

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے 26 اگست 2021 کو ایک مفاد عامہ پٹیشن میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے لیے وقف شدہ پبلک پارک/گارڈن کی جگہ کسی دوسرے مقصد کے لئے استعمال نہیں کی جاسکتی چاہے وہ عوامی مقصد ہی کیوں نا ہو. پارک اور گارڈن کے لئے مختص زمین عوامی اعتماد پر کارپوریشن کے زیر انتظام ہوتی ہیں. کارپوریشن نا خود ایسی زمین کو دوسرے مقصود کے لئے استعمال کرسکتی ہے نا کسی کو کرنے کی اجازت دے سکتی ہے. زمین کے مقصد کی تبدیلی صرف ریاستی حکومت کے اسپیشل حکم نامہ پر ہوسکتی ہے.

اس مقدمے میں عرضی گزار نے پبلک پارک کے لئے مختص زمین پر کمیونٹی سینٹر کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دینے نیز اس ہال کو مسمار کرنے کی درخواست دائر کی تھی. عدالت نے پبلک پارک اور گارڈن کو حالیہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر اہم گردانتے ہوئے کمیونٹی سینٹر کی مسماری کا حکم جاری کیا اور کہا کہ پیلک پارک کی جگہ پبلک پارک ہی بنایا جائے گا اور کارپوریشن اس کی دیکھ بھال کرے گی. 

عدالت نے مزید کہا کہ پارک اور گارڈن موجود زمانے میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں. شہری رہائشی نظام میں پارک اور گارڈن ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں. مزید اوپن اسپیس کی قلت کے باعث گارڈن اور پارک بچوں اور بوڑھوں کے لئے بھی اہمیت رکھتے ہیں.

*اس فیصلے کے تناظر میں اپنے شہریوں میں مشاہدہ کرنا چاہئے کہ کتنے اوپن اسپیس، پارک اور گارڈن کے لئے مختص جگہوں پر عوامی نمائندوں نے کمیونٹی سینٹر اور شادی ہال وغیرہ بنا رکھے ہیں. کچھ زمینوں پر لمبے عرصے تک وال کمپاؤنڈ بنا کر چھوڑ دیا جاتا ہے تاکہ وہ زمین کا مقصد ہی عوام کے ذہن سے نکل جائے اور پھر آہستہ آہستہ ایسی زمینیں کسی دیگر مفاد و مقاصد کے لئے استعمال کی جاتی ہیں.*


https://www.facebook.com/102919048647432/posts/170912788514724/?sfnsn=wiwspmo

Post a Comment

0 Comments