The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. مالیگاؤں کے نوجوان متحرک صحافی عبداللہ انصاری کو اعزازیہ

مالیگاؤں کے نوجوان متحرک صحافی عبداللہ انصاری کو اعزازیہ


مالیگاؤں کے نوجوان متحرک صحافی عبداللہ انصاری کو اعزازیہ 

قومی موقر صحافتی ادارہ ای ٹی وی بھارت اردو میں شہر مالیگاؤں سے نامہ نگار کا انتخاب 

مالیگاؤں(پریس ریلیز) آج بھی شہر میں صحافتی خدمات انجام دینے والی تین پیڑیاں موجود ہیں جو پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے منسلک ہیں. جن میں ایسے نامہ نگاران بھی ہیں جو شہر کی نمائندگی قومی اخبارات اور نیوز ایجنسی کیلئے بہتر انداز میں پیش کر رہے ہیں. 

گزشتہ شب پتر کار وکاس فاؤنڈیشن مالیگاؤں کے زیر اہتمام شہر کے نوجوان متحرک صحافی عبداللہ انصاری خلیل احمد کو ای ٹی وی بھارت اردو میں انتخاب کیلئے کوہ نور میوزک اکیڈمی آزاد کمپلیکس میں اعزازیہ دیا گیا. موصوف کا سینئر صحافی انصاری احسان الرحیم, ٹی وی جرنلسٹ امتیاز خلیل, ابولفیصل کوہ نور میوزک اکیڈمی اور مقامی صحافیوں کی جانب سے استقبال کیا گیا. نیز انھیں مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی گئی.


اس موقع پر فری لانس رائٹر ایس این انصاری, معروف یوٹیوبر فرنود رومی ,ناظم مشاعرہ عمران راشد اور آرٹسٹ پرنس رحمان, ڈاکٹر آصف فیضی نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور موصوف کی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی. مقررین نے بتایا کہ موصوف عبداللہ انصاری گزشتہ چار برسوں سے میدان صحافت میں سرگرم عمل ہیں. لاک ڈاؤن اور انتخابات کے دوران بہترین صحافتی غیر جانبدارانہ خدمات انجام دیتے رہے.

شہر میں چند ہی ایسے متحرک صحافی ہیں جو فیلڈ پر کام کرتے ہیں اور ہر تقاریب میں موجود رہتے ہیں. عبداللہ انصاری کا شمار متحرک صحافیوں میں ہوتا ہے. موصوف نے بطور نیوز رپورٹر اپنے صحافتی کریئرکی شروعات دھولیہ ایکسپریس سے کی بعد ازاں مالیگاؤں کے مقامی اخبارات اور یوٹیوب چینلس کیلئے کام کیا. اس طرح سے مالیگاؤں لائیو اور اردو سٹی انڈیا پورٹلس میں بطور اسسٹنٹ ایڈیٹر رہے. موصوف ہرفن مولا ہیں اور ہر فیلڈ کی رپورٹنگ کرتے ہیں جن میں سیاسی, تعلیمی, ادبی, جرائم, اسپورٹس اور متفرقات شامل ہیں.

اس تقریب کی نظامت ناظم نسل نو رضوان ربانی, صدارت امتیاز خلیل اور بطور مہمان خصوصی انصاری احسان الرحیم موجود رہے. معزز مہمانان میں ابولفیصل, انور خان, پرنس رحمان, سمیر انڈین, جاوید شیخ,اخلاق انصاری, مستقیم شاہ اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی.

Post a Comment

0 Comments