دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے تاریخی جلسہ عام کا انعقاد
مالیگاؤں (پریس ریلیز) دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی شہر مالیگاؤں کی واحد معذوروں کی نمائندہ تنظیم ہے جو ماضی سے لیکر اب تک مسلسل معذوروں کی ٹھوس نمائندگی کرتی آرہی ہے یہی وجہ ہے کہ ماضی میں دیویانگ سوسائٹی کے کاموں کو دیکھتے ہوئے نیشنل ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا تھا ہمارا مقصد صرف معذوروں کو پینشن دلانا نہیں ہے بلکہ شہر کا ایسا معذور جسے کچھ کرنے کی امنگ ہے ایسے معذور کی مدد کرنا ہمارا اولین مقصد ہے دیویانگ سوسائٹی کے ایجنڈے میں اول دن سے روٹی کپڑا مکان شامل ہے اسی کی ایک کڑی 12، دسمبر بروز اتوار قدوائی روڈ اسکول نمبر 1 گراونڈ پر دوپہر 1 بجے دیویانگ سوسائٹی کے زیر اہتمام معذوروں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے ایک تاریخی جلسہ عام کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں شہر کے تمام ہی اعلیٰ آفیسران کے علاوہ ممبئی سے بھی مہمان کرام تشریف لا رہے ہیں لہٰذا شہر کے تمام ہی لیڈیز جینٹس معذوروں سے گزارش ہے کہ آنے والے اتوار کو دوپہر ایک بجے تک اپنے معذور دوستوں کے ہمراہ تشریف لائیں، واضح رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا ایک اہم اور انوکھا پروگرام ہوگا پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی
اسی پروگرام میں پینشن اسکیم اور راشن کارڈ کے متعلق معلومات فراہم کی جائے گی ساتھ ہی ساتھ آئے کارڈ بھی تقسیم کیا جائے گا لہٰذا معذوروں سے گزارش ہے کہ اپنا کوپن اور آدھار کارڈ کی ایک زیراکس اپنے ساتھ ضرور لائیں.
جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ سوسائٹی مالیگاؤں
0 Comments