The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. کرناٹک حجاب معاملے میں مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ نے درج کرایا احتجاج

کرناٹک حجاب معاملے میں مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ نے درج کرایا احتجاج


کرناٹک حجاب معاملے میں مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ نے درج کرایا احتجاج 

مالیگاؤں (پریس ریلیز ) کرناٹک میں حجاب پر پابندی کو لیکر مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹز مسلم لیگ، اور ایم ایس او کی جانب سے 9 فروری بروز بدھ احتجاج درج کراتے ہوئے ایڈیشنل کلکٹر مایا پٹولے کو مکتوب دیا گیا 

جہاں پر برقہ پوش طالبات و خواتین کے علاوہ مذکورہ تنظیموں سے جڑے سرکردہ افراد نے دوران احتجاج بھرپور نمائندگی کی آل مسلم لیگ کے صدر احتشام شیخ نائب صدر عمران راشد، 

ببو ماسٹر (صدر مالیگاؤں ٹیلر یونین، اہم رکن ایم ڈی ایف) نائب صدر پروفیسر ایس این انصاری، سیکریٹری صابر ماسٹر موبائل والے، آل امام کونسل ریاستی صدر مولانا عرفان دولت ندوی ایم ڈی ایف کے اعجاز شاہین، شکیل ہمدانی، ابوذر غفاری، ندیم شیخ، امام کونسل کے دیگر اراکن کے علاوہ اسکول و کالج کی برقہ پوش طالبات کے ساتھ ساتھ 

ٹیلر یونین کی خواتین بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں۔ خواتین نے اپنے ہاتھوں میں بینر و تختیاں بھی اٹھا رکھی تھیں جس پر حجاب کی حمایت میں اور کرناٹک حکومت کی مذمت میں نعرے تحریر تھے۔ ایڈیشنل کلکٹر کو مطالبات پر مبنی مکتوب دیا گیا۔ ایم ڈی ایف کی جانب سے مکتوب اعلیٰ حکام تک بھی پہچایا گیا۔

Post a Comment

0 Comments