The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم میں تقریب ختم بخاری کی روحانی محفل کا انعقاد

الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم میں تقریب ختم بخاری کی روحانی محفل کا انعقاد

 مورخہ9/مارچ بروز بدھ صبح دس بجے اہلسنّت کی قدیم دینی اقامتی درس گاہ الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم میں تقریب ختم بخاری شریف و ردائے فضیلت کا انعقاد ہوا۔


اِس روحانی تقریب میں ١٢ طالبات شعبہ عالمیت اور ۵۵ طالبات نے شعبہ تجوید سے فراغت حاصل کی۔حضرت علامہ مفتی عبیداللہ خان مصباحی نے بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیا۔نیز امام بخاری کی سیرت کے روشن پہلو پر بھی علامہ موصوف نے گفتگو فرمائی۔مدارس اہلسنّت کی موقر معلمات کے ہاتھوں فارغ ہونے والی طالبات کو ردائے فضیلت اور سند سے نوازا گیا۔اِس موقع پر حضرت علامہ مفتی عارف حسین اشرفی،حافظ محمد رمضان،حافظ محمد مصطفے صابری،حافظ غلام مصطفے اشرفی،حافظ مبشر رضوی،ڈاکٹر عتیق الرحمن،محمد سعید کاملی،محمد ناظر،عبدالمنان اشرفی صاحبان موجود رہے۔اِس تقریب کی سرپرستی ماسٹر عبدالرشید و کاملی محمد رمضان صاحبان کی رہی۔عوام الناس کی شرکت بھی رہی دعا و صلوٰة و سلام پر تقریب کا اختتام ہوا. 

المرسلہ: صدر و اراکین الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم

Post a Comment

0 Comments