The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. انجینئرنگ کورسیس میں ایڈمیشن کیلئے JEE 2022 کا نوٹیفکیشن جاری

انجینئرنگ کورسیس میں ایڈمیشن کیلئے JEE 2022 کا نوٹیفکیشن جاری

 منصورہ انجینئرنگ کالج میں مفت فارم بھرنے کی سہولت،مکمل رہنمائی اور کاؤنسلنگ



مالیگاؤں (پریس ریلیز) بارہویں سائنس کے بعد انجینئرنگ فیلڈ میں کریئر بنانے کی خواہشمند طلباء و طالبات جوائنٹ انٹرنس اگزام مین (JEE Main 2022) میں ضرور شرکت کریں۔ ملک بھر کے نامور تعلیمی اداروں، سینٹرل یونیورسٹیوں اور پرائیوٹ انسٹی ٹیوٹ میں BE / BTech میں داخلوں کیلئے قومی سطح پر JEE Main امتحان لیا جاتا ہے۔ اس طرح سے آئی آئی ٹی اداروں میں BTech میں داخلے کیلئےJEE Mainاور JEE Advance امتحان لیا جاتا ہے۔


انجینئرنگ کورسیس میں ایڈمیشن کیلئے JEE Main 2022 کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے اور فارم بھرنے کی آخری تاریخ 31مارچ 2022ہے۔ اس امتحان کا پہلا سیشن 16سے 21اپریل 2022کے درمیان منعقد کیا جائے گا۔ یہ امتحان کمپیوٹر بیسڈ موڈ پرجس میں سوالات ایم سی کیو ٹائپ رہیں گے۔یہ امتحان فزکس، کمیسٹری اور میتھس مضامین پر منحصر رہے گا۔ اس امتحان کی آن لائن رجسٹریشن فیس جنرل اور او بی سی کٹیگری کے طلباء کیلئے 650روپئے، طالبات اور ایس سی و ایس ٹی طلبہ کیلئے 325روپئے مقر رہے۔



مالیگاؤں میں منصورہ انجینئرنگ کالج میں JEE Main 2022 اور MHT CET 2022کیلئے اسٹو ڈنٹس کاؤنسلنگ سینٹر میں مفت فارم بھرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ نیز طلباء و طالبات کو انجینئرنگ کورسیس کی مکمل معلومات اور مقابلہ جاتی امتحانات کی رہنمائی فراہم کی جاری ہے۔بارہویں سائنس میں زیر تعلیم طلباء و طالبات و سرپرست حضرات سے گذارش ہے کہ انجینئرنگ ڈگری کورسیس کے اہلیتی لازمی امتحان میں رجسٹریشن ضرور کر وائیں۔آن لائن رجسٹریشن کیلئے www.jeemain.nta.nic.inویب سائٹ سے استفادہ کریں۔


 مزید معلومات کیلئے منصورہ کاؤنسلنگ سینٹررابطہ قائم کریں: پروفیسرصدیقی محسن کو آرڈینیٹر (9028254543)، پروفیسرشہزاد مبین (9822852835)، پروفیسر فہد بلال(9028254538)، پروفیسر ایس این انصاری(9028254518)۔

Post a Comment

0 Comments