مالیگاؤں، کسمبا روڈ پر بڑی گاڑیوں پر روک لگائی جائے اور جو راستہ چلنے کے لیے چھوڑا گیا ہے اسے معذوروں اور عوام کے لئے چلنے کے قابل بنایا جائے
مالیگاؤں، کسمبا روڈ پر بڑی گاڑیوں پر روک لگائی جائے اور جو راستہ چلنے کے لیے چھوڑا گیا ہے اسے معذوروں اور عوام کے لئے چلنے کے قابل بنایا جائے اس مقصد کے تحت دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے اس لیٹر کے ذریعے مقامی ایس پی شری چندر کانت کھانڈوی صاحب ڈی وائے ایس پی لتا ڈھونڈے صاحبہ اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کمشنر بھالچندر گوساوی صاحب کے نام ایک لیٹر کے ذریعے کسمبا روڈ کی خستہ حالی کا ذکر کیا گیا ہے کہ ان دنوں کسمبا روڈ کا کام جاری ہے اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے مگر جو راستہ آمد و رفت کے لیے چھوڑا گیا ہے اس پر بے انتہا تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وشال ویڈیو سے لیکر مسجد خانقاہ سعیدیہ تک بے انتہا اتی کرمن اور اسی کے ساتھ ساتھ بڑی گاڑیوں کا آنا جانا جس کی وجہ سے روڈ انتہائی خستہ حال ہوگئ واضح رہے کہ سلیم نگر، نہال نگر، نیا اسلام پورہ، رمضان پورہ، نوکرن سائزنگ ان علاقوں میں رہائش پذیر معذور افراد اسی راستے سے گذر کر اپنی ضروریات زندگی کو پورا کرتے ہیں مگر ان دنوں اس روڈ سے آنے جانے میں انتہائی تکلیف کا سامنا ہے آنے والے دنوں میں شب برات اور رمضان المبارک کے مدنظر اس روڈ پر عوام کا ایک جم غفیر ہوتا ہے. لہٰذا ہم آپ سے مودبانہ درخواست کرتے ہیں کہ جب تک کُسمبا روڈ کا کام جاری ہے اس کے دوسری سائیڈ کو چلنے کے قابل بنایا جائے اور اس روڈ کے آتی کرمن کو ختم کیا جائے اس طرح کا تحریری لیٹر مفاد عامہ کی غرض سے دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے روانہ کیا گیا ہے.
جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ سوسائٹی مالیگاؤں رجسٹرڈ
0 Comments