The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. انجینئرنگ اور فارمیسی ڈگری کیلئے داخلہ امتحان MHT-CET2022کا آن لائن رجسٹریشن جاری

انجینئرنگ اور فارمیسی ڈگری کیلئے داخلہ امتحان MHT-CET2022کا آن لائن رجسٹریشن جاری

 منصورہ انجینئرنگ کالج سی ای ٹی سینٹرمیں مفت فارم بھرنے کی سہولت اور مکمل رہنمائی


مالیگاؤں (پریس ریلیز) حکومت مہاراشٹر کے اسٹیٹ کامن انٹرنس ٹیسٹ سیل ممبئی کے زیر اہتمام MHT-CET2022کا نوٹیفیکیشن جاری ہو چکا ہے۔ امسال بھی انجینئرنگ اور فارمیسی چار سالہ ڈگری کورسیس کے سال اول میں داخلہ لینے کیلئے بارہویں سائنس کے طلبہ کو یہ امتحان دینا لازمی ہے۔ 

انجینئرنگ ڈگری کورس میں داخلہ کیلئے بارہویں سائنس میں فزکس، کیمسٹری اور میتھس مضامین درکار ہیں۔ اسی طرح سے فارمیسی ڈگری کورس میں داخلہ کیلئے فزکس، کیمسٹری، بائیولوجی یا میتھس مضامین درکا ر ہیں۔ اس امتحان میں MCQ's(Multiple Choice Questions)ہوتے ہیں اور آن لائن طرز پر امتحان لیا جاتا ہے۔ کورونا وباء اور لاک ڈوان کی وجہ سے امتحان کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ لیکن آن لائن رجسٹریشن کی شروعات ہوچکی ہے۔

آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ:10فروری تا31 مارچ2022، تاخیر سے رجسٹریشن کی تاریخ: 1اپریل تا7اپریل 2022، انٹرنس امتحان فیس: جنرل کٹیگری کیلئے Rs 800/- روپئے،ریزروکٹیگری کیلئےRs 600/-روپئے اور تاخیر سے فیس بھرنے والوں کو Rs 500/-زائد بھرنا پڑے گا۔،آن لائن رجسٹریشن کیلئے ضروری معلومات اور دستاویز: طلبہ کے موبائیل نمبر، ای میل آئی ڈی، آدھار کارڈاور پاسپورٹ سائز فوٹو،نوٹ: رجسٹریشن کے وقت اکٹیو موبائل نمبر دیں جس پر OTPبھیجا جائے گا۔

 امتحانی پرچہ، مضامین سوالات اور مارکس: پہلا پیپر: میتھس (50سوالات،100 مارکس)، دوسرا پیپر: فزکس (50سوالات،50 مارکس) اور کیمسٹری (50سوالات،50 مارکس)،تیسرا پیپر: بائیولوجی (100سوالات،100 مارکس)،امتحان کا مقرر وقت: PCMگروپ کا پہلے پیپر اور دوسرے پیپر کیلئے 3گھنٹہ (180منٹ)۔ اسی طرح سے PCBگروپ کا دوسرا اور تیسرا پیپر کیلئے 3گھنٹہ (180منٹ) متعین کیا گیا ہے۔جو طلباء و طالبات PCM / PCB دونوں گروپ کا امتحان دینا چاہتے ہیں ایسے طلباء و طالبات کو دونوں گروپ کے تینوں پیپرس دینا ہونگے۔

مالیگاؤں شہر میں منصورہ انجینئرنگ کالج میں ”سی ای ٹی سینٹر“ کا قائم کیا گیا ہے۔ اس سینٹر میں طلبہ کو سی ای ٹی امتحان کے متعلق مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ نیز آن لائن رجسٹریشن فارم مفت میں بھر کرپرنٹ نکال کر دیا جائے گا۔منصورہ کالج سی ای سینٹر کی جانب سے طلبہ اور سرپرست حضرات کو سی ای ٹی امتحان کی مکمل معلومات کے ساتھ طلبہ کی کرئیر کونسلنگ بھی کی جائے گی۔اس لئے بارہویں سائنس کے طلبہ اور ان کے سرپرست حضرات سے گذارش کی جاتی ہے کہ MHT-CET2022 کا آن لائن رجسٹریشن فارم جلد از جلد منصورہ انجینئرنگ کالج میں آکر پر کریں۔ اس ویب سائٹ: https://mhtcet2022.mahacet.org سے استفادہ کریں

مزید معلومات کیلئے ”منصورہ سی ای ٹی سینٹر“پر رابطہ قائم کریں: پروفیسرصدیقی محسن کو آرڈینیٹر (9028254543)، پروفیسرشہزاد مبین (9822852835)، پروفیسر فہد بلال(9028254538)، پروفیسر ایس این انصاری(9028254518)۔

Post a Comment

0 Comments