The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. ایم ایس جی کالج کے شعبہ اردو فارسی کے زیرِ اہتمام دو روزہ بین الاقوامی ویبینار

ایم ایس جی کالج کے شعبہ اردو فارسی کے زیرِ اہتمام دو روزہ بین الاقوامی ویبینار


ایم ایس جی کالج کے شعبہ اردو فارسی کے زیرِ اہتمام دو روزہ بین الاقوامی ویبینار

اردو ناول مقبولیت اور امکانات عنوان پر مقررین کا اظہار و خیال 


مالیگاؤں(پریس ریلیز ) ایم ایس جی آرٹس سائنس و کامرس کالج مالیگاؤں کیمپ شعبہ اردو فارسی کی جانب سے دو روزہ بین الاقوامی ویبینار منعقد کیا گیا ہے۔ 3 مارچ بروز جمعرات 2022 کو صبح  10 بجے اردو فکشن کا تجزیاتی مطالعہ (ناول اور افسانے کے حوالے سے) اس عنوان کے تحت کامیاب ویبنار ہوا جس میں ہندوستان بھر سے ٹیچرز، طلباء، ادیب و اسکالر حضرات نے شرکت کی۔

 اس ویبنار میں ایم ایس جی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شیروڑے سر نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔ اغراض و مقاصد شعبہ اردو و فارسی کے ہیڈ ڈاکٹر ساجد سر نے پیش کئے۔ ڈاکٹر ایاز سر نے تحریک و تائید صدارت پیش کی۔ 

ایم اے سال اول کے طالب علم فرقان خالد نے تلاوت قرآن پاک فرماکر پروگرام کا آغاز کیا۔ عمران راشد نے حمد پاک پیش فرمائی اور پھر لیکچر کا آغاز ہوا۔ اس پروگرام کے کوآرڈینیٹر  ایم ایس جی کالج شعبہ اردو فارسی کے ہیڈ ڈاکٹر ساجد انصاری سر ہیں۔ 

مہمان خصوصی کے طور پر مدیر ادبیات اسلام آباد اختر رضاسلیمی ہوں موجود تھے جو "اردو ناول مقبولیت اور امکانات" اس عنوان پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ اسی طرح " افسانہ فن اور روایت " اس عنوان پر ڈاکٹر ریاض توحیدی(گورنمنٹ ہند وارہ کالج, ہندوارہ, کشمیر ) یاد رہے کہ یہ ویبنار کل بروز جمعہ بھی جاری رہے گا۔

  اس ویبنار کے اختتام پر تمام شرکائے ویبینارکو بروز جمعہ 4 مارچ 2022 کو فیڈ بیک لنک مہیا کی جائے گی جسے پُر کرنے پر  ، ای۔ سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ ایسی معلومات ایم ایس جی کالج مالیگاؤں کیمپ شعبہ اردو و فارسی کے ہیڈ ساجد سر ارسال فرمائی۔

Post a Comment

0 Comments