امام کونسل, مسلم لیگ, پی ایف آئی, ایس ڈی پی آئی اور ایم ڈی ایف سے شہریان پر امید
نیتا, وکیل اور پولس کے کھیل میں پبلک گئی جیل میں
مالیگاؤں 12 نومبر اور 18 مئی دونوں معاملوں میں ایک ہی پیٹرن
مالیگاؤں (پریس ریلیز) ملک کے بگڑتے ہوئے سیاسی, اقتصادی اور سماجی حالات کے پیش نظر عام شہری کے حقوق کی پامالی ہو رہی ہے. اظہارو خیال کی آزادی, دستوری حقوق اور آواز حق کو دبایا جا رہا ہے. جس کی جیتی جاگتی مثال مالیگاؤں شہر میں منظم سازش کے تحت 12 نومبر 2021 معاملہ جس میں 58 بے گناہ شہریوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ٹھوس دیا گیا. اس کے بعد گیان واپی مسجد کیلئے پر امن احتجاج کرنے پر 18 مئی 2022 کو 15 بے گناہ افراد کو سینٹرل جیل جانا پڑا. ان دونوں معاملوں میں ایک ہی پولس پیٹرن صاف نظر آتا ہے. اس طرح کے تاثرات آل انڈیا امامس کونسل کے ریاست مہاراشٹر کے صدر مولانا عرفان دولت ندوی نے کیا.
گذشتہ روز گیان واپی مسجد کے غیر منصفانہ عدالتی فیصلہ کیخلاف احتجاج پر امام کونسل,پی ایف آئی, ایم ڈی ایف اور ایس ڈی پی آئی کے 15 اراکین کو پولس نے گرفتار کیا. ان پر جھوٹا مقدمہ چلا, ناسک سینٹرل جیل بھیج دیا گیا بعد ازاں باعزت رہائی عمل میں آئی. مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ اور مسلم لیگ کے زیر اہتمام امام کونسل کے ریاستی صدر مولانا عرفان دولت ندوی, ضلعی صدر مولانا عبدالصمد, ایم ڈی ایف کے اعجاز شاہین اور دیگر ممبران کا استقبال کیا گیا.
مولانا عرفان دولت ندوی نے بتایا کہ شہر میں پولس راج چل رہا ہے اور ان کیساتھ مکمل ساجھے داری میں مقامی سیاسی افراد, خبری لوگ اور جھوٹے وکیل بھی شامل ہیں. پر امن احتجاج کرنے پر بھی پولس 12 نومبر معاملہ کا حوالہ دے کر ڈرا دھمکا رہی ہے. اور ٹھیک اسی پیٹرن میں 15 بے گناہ افراد کو سینٹرل جیل بھیج دیا گیا. جس میں ایک رشوت خور تعصبی فرقہ پرست پولس, جھوٹا وکیل اور سیاسی مفاد پرستوں نے عوام کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش کی. روز اول سے ہی پولس ڈپارٹمنٹ اور کچھ سیاسی لیڈران کی نظروں میں امام کونسل کی سرگرمیاں کھٹکنے لگی تھیں.
مولانا نے بتایا کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی ریاستی لیگل ٹیم نے اس پورے معاملے پر فوری قانونی کارروائی کرتے ہوئے اعلی افسران سے ملاقات کی. نیز تمام ہی بے قصور افراد کی باعزت رہائی کیلئے جدوجہد کی اور انھیں پانچ دنوں کے اندر ہی ضمانت منظور ہوئی. اس ٹیم کے مفتی وحیدالزماں, ایڈوکیٹ عمیر دافے دار, مفتی آصف, حافظ جمیل و دیگر ممبران نے بروقت پیش قدمی کی.
مولانا عبدالصمد نے بتایا کہ جیل کے باہر اور اندر جانے تک ہمیں پولس کا کوئی خوف نہیں تھا. کیونکہ ہمیں بے گناہ گرفتار کیا گیا تھا. ناسک سینٹرل جیل میں قید سینکڑوں بے قصور افراد سزا کاٹ رہے ہیں. پولس کی بربریت, سیاسی مفاد پرستی اور حکومت کے کیخلاف احتجاج کرنے اور آواز بلند کرنے پر جیل میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں. ایسے تمام بے قصور افراد کی رہائی کیلئے امام کونسل اور پی ایف آئی لائحہ عمل تیار کرے گی تاکہ انھیں جلد آزادی ملے.
اس موقع پر ایم ڈی ایف کی جانب سے اعجاز شاہین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا. موصوف نے کہا کہ شہر کی ہر شعبہ میں امام کونسل کی نیڈر قیادت کی ضرورت جس کیلئے ایم ڈی ایف و مسلم لیگ ہمیشہ ساتھ کھڑی ہے. اس تقریب کی نظامت عمران راشد اور تمام احباب کا استقبال ایم ڈی ایف صدر احتشام شیخ بیکری والا, پروفیسر وسیم موسی اور پروفیسر ایس این انصاری نے کیا.
0 Comments