The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. دیویانگ سوسائٹی اور اسکے صدر مدثر رضا کو تعریفی سند سے نوازا گیا

دیویانگ سوسائٹی اور اسکے صدر مدثر رضا کو تعریفی سند سے نوازا گیا

   مالیگاؤں، الحمدللہ، اللہ رب العزت کا بے پناہ احسان عظیم ہے کہ پچھلے سال دیویانگ سوسائٹی کو بہترین کارکردگی کے عوض نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا 


ایک مرتبہ پھر دیویانگ سوسائٹی کی کارکردگی کے عوض ایسوسی ایشن اوف مسلم پروفیشنلس کی جانب سے تعریفی ایوارڈ تفویض کیا گیا ہے جوکہ نہ صرف ہمارے لئے بلکہ اس شہر کے لئے بھی خوش آئند بات ہے ایسوسی ایشن اوف مسلم پروفیشنلس نے ملک بھر کی نمایاں اور بہتر کام کرنے والی سماجی تنظیموں، این جی او، اور رضا کاران کو ہر سال نیشنل ایوارڈ برائے سوشل ایکسیلینس سے نوازہ جاتا ہے یہ ایوارڈ قومی اور ریاستی سطح پر تین زمروں تعلیم، روزگار، اور انسانی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے،




 جس میں سے ہمارے مالیگاؤں کی ایک تنظیموں بنام دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اور اس کے صدر مدثر رضا کو سلیکٹ کیا گیا جو کہ ہمارے لئے ایک اعزاز کی بات ہے دیویانگ سوسائٹی ہمہ وقت معذوروں کے ہر مسائل کو لیکر مسلسل ٹھوس نمائندگی کر رہی ہے اس عظیم الشان کامیابی کا سفر اس سوسائٹی کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ مومن مجیب صاحب اور ان کے فرزند ایڈووکیٹ مومن مصدق صاحب کو جاتا ہے اس خوشی کے موقع پر ہم اللہ رب العزت کا بے پناہ شکر گذار ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ ہمیں اسی طرح خدمت خلق کے جذبے سے سرشار رکھے. (آمین)

جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ سوسائٹی مالیگاؤں رجسٹرڈ


Post a Comment

0 Comments