The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. طلبہ میں موجود چھپی صلاحیتوں کا اجاگر کرنا ضروری ۔۔۔۔۔۔۔ سکندر پہلوان

طلبہ میں موجود چھپی صلاحیتوں کا اجاگر کرنا ضروری ۔۔۔۔۔۔۔ سکندر پہلوان

 طلبہ میں موجود چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ضروری ۔۔۔۔۔۔۔ سکندر پہلوان


کارپوریشن اردو پرائمری اسکول نمبر 7 کا


ثقافتی پروگرام کامیابی سے ہمکنار

بفضلِ خدا، مورخہ 9 فروری 2026ء کو احمد نسیم مینا نگر کیمپس میں کارپوریشن اردو پرائمری اسکول نمبر 7 کے زیرِ اہتمام ایک شاندار اور رنگا رنگ ثقافتی پروگرام نہایت نظم و ضبط اور خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد ہوا۔
اس پروگرام کا بنیادی مقصد طلبہ میں پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنا، انہیں مختلف ثقافتوں سے روشناس کرانا اور تعلیمی ماحول میں مثبت و خوشگوار سرگرمیوں کو

فروغ دینا تھا۔
تقریب کا آغاز ششم جماعت کے طالب علم محمد حسن رضوان احمد کی پُرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس کے بعد چوتھی جماعت کی طالبہ درخشاں محمد الیاس نے حمدِ باری تعالیٰ اور محمد مذکر عمران احمد نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کر کے محفل کو روحانی کیفیت سے معمور کر دیا۔
صدرِ محفل کے انتخاب اور رسمِ گل پوشی کے بعد کے جی سے ساتویں جماعت تک کے منتخب طلبہ و طالبات نے عابد مرزا سر، شاہد سر اور صدف آفرین آپا کی نگرانی و رہنمائی میں نہایت اعتماد کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔
استقبالیہ گیت، تقاریر، قومی نغمے اور مختلف ایکشن سانگز پر مبنی پیشکشوں نے حاضرین سے خوب داد و تحسین سمیٹی۔


اس موقع پر اسکول کی جانب سے پروگرام پیش کرنے والے طلبہ کے ساتھ ساتھ مالیگاؤں فیسٹیول 6 میں قومی ترانہ پیش کرنے والی طالبات اور گزشتہ ماہ منعقدہ اسپورٹس مقابلوں میں اول، دوم اور سوم انعام حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو معین اسحاق سر، ڈاکٹر نصیر سر، کارپوریٹر شیخ سکندر صاحب، ساجد پٹھان سر اور دیگر معزز مہمانوں کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔
چیف گیسٹ کارپوریٹر شیخ سکندر صاحب اور سرپرست والدین نے نقد انعامات دے کر طلبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی فرمائی۔
اپنے خطاب میں کارپوریٹر شیخ سکندر صاحب نے بچوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبہ میں موجود چھپی ہوئی صلاحیتوں کو ابھارنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے اساتذہ کی محنت کو قابلِ ستائش قرار دیا اور اسکول کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے فوری نوعیت کے کام انجام دینے کا وعدہ بھی کیا۔
پورے پروگرام کے دوران نظم و ضبط مثالی رہا۔ اس کامیاب انعقاد میں عارفہ آپا، زبیر سر، شعیب سر اور جنت النساء آپا کی محنت قابلِ تعریف رہی۔


تقریب کی نظامت امتیاز خورشید سر نے خوش اسلوبی سے انجام دی۔ خطبۂ صدارت پیش کرتے ہوئے معین اسحاق سر نے فعال صدر مدرس ساجد پٹھان سر اور تمام اسٹاف کو اس شاندار ثقافتی پروگرام کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
آخر میں صدر مدرس ساجد پٹھان سر نے تمام معزز مہمانوں، والدین، اساتذہ اور طلبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ثقافتی پروگرام اسکول کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں میں ایک یادگار اضافہ ثابت ہوا ہے۔

Post a Comment

0 Comments