طلبہ کے پر جوش استقبال کے ساتھ نئے تعلیمی سال
کا آغاز
اسکول نمبر 7 سے ریلی نکالی گئی، مفت بستہ یونیفارم اور کتابیں تقسیم ہوئیں!
مالیگاؤں آج بروز پیر جہاں پوری ریاست کی تمام اسکولوں میں تعلیمی سال کے آغاز پر داخلہ اتسو منایا گیا وہیں ہمارے شہر کی پرائمری اسکولوں میں بھی نہایت جوش و خروش کے ساتھ اساتذۂ کرام نے طلباء کا استقبال گلاب ، شیرینی، غبارے اور قلم دے کر کیا،
میونسپل کارپوریشن اردو پرائمری اسکول نمبر 7 کے صدر مدرس ساجد خان سر اپنے پورے اسٹاف کے ساتھ صبح سات بجے سے متحرک رہے، صبح کی اولین ساعتوں میں اسکول پہنچنے والے طلباء و طالبات کی خوشی دیدنی تھی، اساتذۂ کرام نے انفرادی و پرتپاک استقبال کرتے ہوئے غبارے اور چاکلیٹ دے کر ان کا خیر مقدم کیا، پیش درس کے بعد پروگرام کا آغاز ساتویں جماعت کے طالب علم محمد حسن نے تلاوت کلام پاک سے کیا، اس کے بعد محمد مذکّر رضوان احمد نے نعت پاک پیش کی اس کے بعد ساجد سر نے اپنے خطاب میں طلباء و طالبات کے ساتھ والدین کو
بھی تعلیم و تربیت کے حصول کے حوالے سے کار آمد نصیحتیں کیں ساتھ ہی اسکول نمبر 7 کی ایکٹیویٹیز بتاتے ہوئے پہلی کلاس میں نئے بچوں کے ایڈمیشن کرانے کے لیے ان سے گزارش کی، اس موقع پر اسکول کمیٹی کے صدر عبدالرشید صاحب اور کثیر تعداد میں سرپرست والدین حاضر تھے، جن کے دست مبارک سے طلبہ کو بستہ ، یونیفارم اور کتابیں تقسیم کی گئیں، گراونڈ کی صفائی، ریلی کا انعقاد اور تقسیم لوازمات پروگرام کے احسن انتظام کے لیے عابد مرزا سر، شعیب سر، زبیر سر، ،عارفہ آپا اور صدف آپا کی کاوشات شامل رہیں ،



0 Comments