The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. منصورہ انجینئرنگ کالج میں کامیاب بلڈ ڈونیشن کیمپ

منصورہ انجینئرنگ کالج میں کامیاب بلڈ ڈونیشن کیمپ

 نیشنل انجینئرنگ ڈے پر 52 طلبہ و اساتذہ نے دیا خون کا عطیہ


مالیگاؤں( پریس ریلیز) آج دنیا میں بھر میں لوگ خون کی قلت اور وقت پر مریض کو خون نہ ملنے کی وجہ سے جان دے رہے ہیں ۔ انسانیت کے ناتے خون کا عطیہ دینا ایک عظیم امرہے۔ کسی بھی انسان کی جان بچانے کیلئے خون دینا بھی خدمت خلق ہے۔ جب کوئی انسان کسی مریض کی جان بچانے کیلئے بلا تقریق مذہب خون دیا جاتاہے تو اس سے انسانیت کو فیض پہنچتا ہے۔

 

 جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی (منصورہ) کے زیر اہتمام جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں نیشنل انجینئرنگ ڈے کے موقع پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد بروز جمعرات 15 ستمبر 2022 کو منعقد کیا گیا۔مالیگاؤں شہر کی معروف بلڈ بینک سیوا بلڈ سینٹر کے اشتراک سے منعقدہ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں انجیئنرنگ ڈگری اور ڈپلومہ کالج کے طلباء و طالبات کے ساتھ اساتذہ نے بھی حصہ لیا۔ اس کیمپ میں سو سے زائد طلبہ و اسٹاف کا فری میڈیکل چیک اپ بھی کیا گیا اور وہیں


52 طلبہ و اساتذہ نے خون کا عطیہ دیا۔


جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی کے سیکریٹری راشد مختار صاحب نے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں شریک رہے اور طلبہ کا حوصلہ بڑھایا۔ نیز خون کا عطیہ دینے والے طلبہ کو سنداور تحفہ سے نوازا۔ اس موقع پر انجینئرنگ ڈگری کالج پرنسپل ڈاکٹر عقیل احمد شاہ، پولی ٹیکنیک کالج پرنسپل ڈاکٹر محمد اظہر، ڈین اکیڈمیکس ڈاکٹر سلمان بیگ، ڈین ریسر چ ڈاکٹر نوید حسین ، ڈاکٹر دلاور حسین اور پروفیسر شہزاد مبین نے بلڈڈونیشن کیمپ میں شرکت کی ۔


مالیگاؤ ں سیوا بلڈ سینٹر کے اسٹاف میں ڈاکٹر گورکھ بیراری، پوسپک پگارے، کیتن لوکھنڈے، راویندرا چوہان اور پیوش دیورے نے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں طلبہ کا طبی معائنہ کیا۔ اس کے ساتھ اس کیمپ کے کو آرڈینیٹر پروفیشر شہزاد مبین اور معاونین میں پروفیسر ساجد نعیم، پروفیسر عدیل انصاری، پروفیسر عابد علی اور والینٹر طلبہ نے بلڈڈونیشن کیمپ کو کامیاب بنے میں بھر پور تعاون پیش کیا۔

Post a Comment

0 Comments