دیویانگ سوسائٹی کے پروگرام میں دادا بھوسے اور تیگ بیر سنگھ سَندھُو کی آمد شہر کے سبھی معذور متوجہ ہوں (دیویانگ سوسائٹی مالیگاؤں)
مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر مالیگاؤں کے معذور ،گونگے بہرے، نابینا حضرات غرض کے ہر قسم کے معذور افراد کو اطلاع دی جاتی ہے کہ تین دسمبر 2022 بروز سنیچر جو کہ عالمی یوم معذور کے طور پر منایا جاتا ہے اسی مناسبت سے آنے والے سنیچر یعنی تین دسمبر کو قدوائی روڈ اسکول نمبر 1 گراونڈ پر دیویانگ سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں مہمان خصوصی کے طور پر رابطہ وزیر شری دادا جی بھوسے صاحب اور مالیگاؤں میں دھوم مچانے والے سب ڈیویزنل پولس آفیسر تیگ بیر سنگھ سَندھُو صاحب تشریف لا رہے ہیں اور ان دونوں کے ہاتھوں معذوروں میں بیساکھیوں کی تقسیم بھی عمل میں آرہی ہے اسی کے ساتھ ساتھ مشن روزگار کے تحت معذور لیڈیز، جینٹس سلائی کلاس کا آغاز کیا جارہا ہے جو شہر بھر میں ایک خوش آئند قدم ہوگا اس کے علاوہ اس پروگرام میں معذوروں کے لئے پیلے راشن کارڈ کا فارم بھی تقسیم کیا جائے گا اور اسی پروگرام میں پینشن اسکیم اور حیات داخلے کے متعلق اہم معلومات فراہم کی جائے گی
لہٰذا شہر مالیگاؤں کے مرد، خواتین سبھی معذوروں سے گزارش ہے کہ اپنے تمام کاموں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وقت کی پابندی کے ساتھ آنے والی تین دسمبر بروز سنیچر کو دوپہر دو بجے تک اسکول نمبر 1 گراونڈ پر ہر صورت میں پہنچ کر اس منفرد اور عظیم الشان پروگرام کو کامیاب بنائیں.
جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی ،مالیگاؤں
0 Comments