شہر مالیگاؤں کے تمام ہی معذور افراد متوجہ ہوں
مالیگاؤں، (پریس ریلیز) دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے شہر مالیگاوں کے تمام ہی معذوروں کو باخبر کیا جاتا ہے کہ کارپوریشن کی جانب سے ہر سال پینشن اسکیم کی مد میں جو وظیفہ دیا جاتا ہے اس کا فارم بھرنے کا کام شروع ہو چکا ہے
جس کی بہت کم مدت باقی ہے لہٰذا شہر کے معذوروں سے گزارش ہے کہ اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے جتنی جلدی ہو سکے آپ پہلی فرصت میں پینشن اسکیم کا فارم بھریں فارم بھرنے کے لیے اس مرتبہ کچھ تبدیلی کی گئی ہے جو درج ذیل ہیں
١) ایسے معذور حضرات جو پچھلے سال اپنا اوریجنل ڈاکومنٹ اسکین کرنے کے لیے دیئے تھے وہ لوگ صرف آدھار کارڈ، راشن کارڈ کی ایک زیراکس اور تین فوٹو ساتھ میں لیکر آئیں
٢) اور جو معذور پچھلے سال اپنا اوریجنل ڈاکومنٹ اسکین نہیں کروائیں ہیں وہ قدیر بھائی کی دوکان سے فارم حاصل کریں اور اسے پرُ کرکے فوراً جمع کروائیں ۔
رابطہ آفس : مرزا غالب روڈ نزد جونا فاران ہاسپٹل بڑی مکہ مسجد کے سامنے
جاری کردہ :صدر و اراکین دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں رجسٹرڈ
0 Comments