مالیگاؤں ( پریس ریلیز) جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی کے زیر اہتما م جاری
مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے ڈگری اور ڈپلومہ کے فارغین کا مختلف معروف کمپنیوں میں مسلسل انتخاب ہو رہا ہے۔ شہرمالیگاؤں کی اولین انجیئنرنگ کالج المعروف منصورہ انجینئرنگ کالج سن 2012 میں قائم ہوئی۔ منصورہ انجینئرنگ کالج روز اول سے ہی مسلسل ترقی کی طرف گامزن ہے۔ آج اس کالج سے تعلیم یافتہ طلباء و طالبات بر سر روزگار اور اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اس کالج میں قائم ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کی جانب سے امسال دو جاب ڈرائیو کامیابی کے ساتھ منعقد کئے جا چکے ہیں۔ نیز پلیسمنٹ سیل کی جانب سے طلب کو روزگار کیلئے مد د بھی کی جارہی ہے۔
گذشتہ دنوں تعلیمی سال 2022-2021 میں کامیاب طلبہ میں شیخ معظم( فیوزن،پونے)، محمد ساحل ( فیوزن، پونے)، محمد وقاص( فیوزن ، پونے)، محمد سالک( فیوزن ، پونے)، شیخ مظہر ( یونیک انڈیا، حیدرآباد)، عدیل ملک( ایئر کون انڈیا، حیدرآباد)، ابرار احمد ( ڈیسیمل پوائنٹ ، پونے) اور کومل چوہان ( ڈیسیمل پوائنٹ) کا ملک کی ان معروف کمپنیوں میں انتخاب ہوا۔
ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر عدیل انصاری نے بتایا کہ امسال سول انجینئرنگ، میکانیکل انجینئرنگ، کمپیوٹر انجینئرنگ، الیکٹریکل انجیئنرنگ اور الیکٹرانکس اینڈٹیلی کمیونیکشن انجینئرنگ کے سال آخر کے طلبہ کیلئے منعقد کئے گئے جاب ڈرائیو میں کثیرتعداد میں طلبہ شرکت کی تھی اور مختلف کمپنیوں میں جاب کیلئے طلبہ کا انتخاب ہوا تھا۔ اس کے علاوہ جو طلبہ کا انتخاب جاب ڈرائیو میں نہیں ہوا تھا۔ ان کیلئے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سیل کی جانب سے مسلسل جاب کیلئے مدد کی جا رہی ہے۔
جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی کے چیئرمین جناب ارشد مختار ،سیکریٹری جناب راشد مختار ، مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے پرنسپل ڈاکٹر عقیل احمد شاہ اور اساتذہ کرام نے تمام ہی جاب پانے والے طلبہ کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی۔
٭٭٭
0 Comments