مالیگاؤں کی پہلی جدید زیرتعمیر سنکیٹ ہائٹ کا سول انجینئرنگ کے طلباء و طالبات نے لیاجائزہ
مالیگاؤں(پریس ریلیز) ریاست مہاراشٹر کےمسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کی قدیم و معروف ، دینی و عصری دریس گاہ جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی ممبئی کے زیر اہتمام جاری شہرکی اولین انجینئرنگ کالج بنام مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس (المعروف منصورہ کیمپس ) کے شعبہ سول انجیئنرنگ میں زیر تعلیم طلباء و طالبات نے مالیگاؤں سٹانہ ناکہ پر واقع سنکیٹ ڈیولپر کی پہلی جدیدزیر تعمیرسائٹ سنکیٹ ہائٹ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر سنکیٹ ہائٹ کنسٹرکشن سائٹ پر موجود سوپر وائزر ، انجینئراور ڈیولپر نے طلبہ کو ماڈرن کنسٹرکشن ٹیکنالوجی اور اس کے اہمیت کے بارے میں معلومات فراہم کی۔
مالیگاؤں میں پہلی مرتبہ اس طرح کی تعمیر ہو رہی ہے جو ماڈرن سول انجیئنرنگ کی عمدہ مثال ہے۔ اس سائٹ پر اپارٹمنٹ اور کمرشیل استعمالات کیلئے شاپنگ بنے گی۔ اس میں ڈبل پارکنگ کا نظام اور رہائش کیلئے عمدہ فلیٹ بنیں گے۔ اس ماڈرن کنسٹرکشن ٹیکنالوجی میں استعمال کی گئی پوسٹ ٹینشن ٹیکنیک کی وجہ سے سلیب کی موٹائی کم اور بلڈنگ کا اسٹرکچرل لوڈ کم ہو جائے گا۔ اس بلڈنگ کے سلیب میں ہائی ٹینسائل کیبل استعمال ہو رہا ہے۔ سنکیت ڈپولپر کےذمہ داران میں انجینئر راجندر بھامرے، انجینئر دیپک مودی اور انجینئر شاہد محمود نے طلبہ سے خطاب کیا۔
انجینئرشاہد محمود نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیامیں فن تعمیرات میں ایک انقلاب بر پا ہے۔ مستقبل میں مزید سول انجیئنرنگ، ٹیکنالوجی اور آرکیٹیکٹ کے نمونے اور شاہکار دنیا میں دیکھنے کو ملیں گے۔ جدید سول انجینئرنگ اور کنسٹرکشن ٹیکنالوجی میں روزبہ روز ترقی ہو رہی ہے۔ موصوف نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات پیش کی۔
مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے پرنسپل ڈاکٹر عقیل احمد شاہ نے بتایاکہ اس طرح کی انڈسٹریل وزٹ ، انٹرنشپ اور انڈسٹریز میں کام کرنے والے ماہرین کے لیکچرس کومنعقد کرنے کا مقصد طلبہ کو جدید انجینئرنگ وٹیکنالوجی کی عملی معلومات فراہم کرنا اور طلبہ کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ انجینئرنگ فیلڈ کی نامورکمپنیوں میں روزگار حاصل کرنے کے لائق اور خودمختار بن سکیں۔انھوں نے مزید کہا کہ انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم طلبہ کو سال بھر میں کئی مرتبہ انڈسٹریل وزٹ کر وائی جاتی ہیں تاکہ طلبہ کو تھیوری کے ساتھ پریکٹیکل کی بھی معلومات ملتی رہے جس کا مقصد طلبہ کو انڈسٹریز کے مطابق لائق و قابل انجینئر بناناہے۔
پروفیسر یعقوب انصاری ( ہیڈ،سول انجیئنرنگ ڈپارٹمنٹ) نے بتایا کہ سال بھر میں کل 20 انڈسٹریل وزٹ اور تین ورکشاپ منعقد کئے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ آئندہ دنوں میں ملک کی نامور کمپنیوں، آرگنائزیشن اور آئی ایس او کے اشتراک سے طلبہ کیلئے مختلف ورکشاپ اور سیمینار منعقد کئےجائیں گے۔ اس کنسٹرکشن سائٹ وزٹ میں ڈپلومہ انجینئرنگ کے سال اول اور سال دوم میں زیر تعلیم طلبہ شامل تھے۔ وہیں انجینئرنگ ڈگری کے سال سوم اور سال آخر میں زیر تعلیم طلبہ نے شرکت کی تھی۔ اس وزٹ میں پروفیسر یعقوب انصاری (ہیڈ) اور پروفیسر اوسامہ انصاری نے رہبری فرمائی۔ آئندہ دنوں میں سول ڈپارٹمنٹ کی جانب سے طلبہ کیلئے مزید انڈسٹریل وزٹ اور انٹرنشپ فراہم کی جائیں گی۔
٭٭٭
0 Comments