The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. 2/3/4 جنوری تین روزہ عمرہ کلاس

2/3/4 جنوری تین روزہ عمرہ کلاس

 شہرِ مالیگاؤں و اطراف کے وہ خوش قسمت عازمینِ عمرہ جو نئے سال کے موقع پر


 ماہ جنوری میں عمرہ کے لئے حجازِ مقدّس کے سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں ایسے خوش نصیب عازمینِ عمرہ کی رہنمائی و تربیت کیلئے ان شاءاللہ آئندہ ہفتہ بروز پیر ، منگل ، اور بدھ مورخہ 4/3/2 جنوری 2023 تین روزہ عمرہ تربیتی کلاس بعد نمازِ عشاء فوراً غربید مسجد چونابھٹی کے اوپری ہال میں منعقد ہوگی۔ 

جسمیں بروز پیراور منگل دو دن ان شاءاللہ معلّم الحجّاج حضرت مولانا حافظ سعید احمد مِلّی رحمانی صاحب دامت برکاتھم انتہائی سادہ اور عام فہم انداز میں عازمینِ عمرہ مَرد و خواتین کی مشترکہ تربیتی کلاس لیں گے۔ 

جبکہ تیسرے دن بروز بدھ کو صرف عورتوں کیلئے ایک روزہ عمرہ کلاس ان شاءاللہ شیخ الحدیث جامعۃ الصالحات محترمہ و مؤقرہ عالمہ طاہرہ ثوبان آپا دامت برکاتہا مستورات کی خصوصی تربیت فرمائیں گی ۔

لہٰذا عازمینِ عمرہ مَرد و خواتین اس سہ روزہ تربیتی کلاس سے ضرور استفادہ حاصل کریں۔ 

نوٹ : 

مستورات کیلئے پردہ کا بندوبست رہیگا۔

Post a Comment

0 Comments