The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. وانم باڑی میں بیادِ کاکا محمد زبیر صاحب مرحوم اعزازی نشست و مشاعرہ

وانم باڑی میں بیادِ کاکا محمد زبیر صاحب مرحوم اعزازی نشست و مشاعرہ

 (اسانغنی مشتاق رفیقی)


 ریاست ٹمل ناڈو میں مسلمانوں کے درمیان تعلیمی بیداری اور خدمات کے لئے مشہور زمانہ شخصیت کاکا محمد زبیر صاحب مرحوم کی یاد میں ایک نشست بیاد کاکا محمد زبیر اعزازی نشست و مشاعرہ بروز ہفتہ 2022-12-31 دوپہر ڈھائی بجے بمقام اردو ہال قادر پیٹ وانم باڑی میں ٹمل ناڈو اردو تحقیقی مرکز وانم باڑی کی جانب سے منعقد کیا گیا جس کی صدارت آر ایس جاوید باشاہ صاحب اور نظامت اسانغنی مشتاق رفیقی نے فرمائی۔ مفتی امتیازاحمد صاحب معدنی دامت برکاتھم مہتمم مدرسہء معدن العلوم وانم باڑی بطور مہمان خصوصی جلسے میں شریک رہے۔ 

این ایس فراخ حسین کی تلاوت کلام مجید سے مجلس کا آغاز ہوا۔ ٹمل ناڈو اردو تحقیقی مرکز وانم باڑی کے چیرمین ڈاکٹر جی امتیاز باشاہ صاحب نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا اور اس خصوصی نشست کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ کاکا محمد زبیر صاحب کی تعلیمی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ہر سال 31 دسمبر کو جب وہ باحیات تھے، ایک مشاعرہ اور اعزازی نشست ان کی سرپرستی میں منعقد ہوا کرتا تھا جس میں تعلیمی خدمات سے وابستہ افراد کو کا کا محمد زبیر ایوارڈ دیا جاتا تھا۔ اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے یہ نشست منعقد کی گئی ہے اور اس میں ان کے نام سے اعزازت دئے جائیں گے۔ خصوصی طور پر مدعو، شہر کے ابھرتے ہوئے اردو مقرر این ایس فراخ حسین نے کاکا محمد زبیر صاحب کی حیات و خدمات پر جامع تقریر کی اور شہر کی نئی نسل پر مرحوم کے تعلیمی احسانات گنا کر نئی نسل کے تعلق سے ان کے دیکھے ہوئے تعلیمی خواب کی تعبیر بننے کی طرف طالب علموں کو متوجہ کرانے کی بات کہی۔ مہمان اعزازی مفتی امتیازاحمد صاحب معدنی دامت برکاتہم نے اپنی فصیح و بلیغ تقریر میں اردو زبان کے ساتھ رشتہ جوڑے رکھنے پر زور دیا اور کاکا محمد زبیر صاحب کی خدمات جلیلہ پر خصوصی روشنی ڈالی۔ ہیچ عبدالعلیم صاحب موٹیوشنل اسپیکرنے بھی اپنی تقریرمیں نئی نسل کو سائنس اور زبان سے جوڑنے کی بات رکھی اور اسے کاکا محمد زبیر صاحب کا مقصد حیات کہتے ہوئے اس کے لئے جدوجہد کرتے رہنے پر زور دیا۔ 

تقاریر کے بعد مفتی امتیاز احمد صاحب معدنی دامت برکاتھم کے ہاتھوں ہیچ عبدالعلیم صاحب، موٹیوشنل اسپیکر کو امسال کا، کا کامحمد زبیر اعزاز برائے تعلیمی خدمات پیش کیا گیا اور صدر نشست جناب آر ایس جاوید باشاہ صاحب نے این ایس فراخ حسین کوکا کا محمد زبیر اسٹوڈنٹ ایوراڈ سے نوازا۔ اعزازی نشست کے بعد مشاعرہ منعقد ہوا جس میں محمد فیاض جوہر، چولورم عطاءالرحمٰن عطا، احمد نظیر،الطاف حسین شاداب بے ڈھرک، توحید راہی ، اسانغنی مشتاق رفیقی اور مفتی امتیازاحمد معدنی نے اپنے کلام پیش کئے۔ ڈاکٹر جی امتیاز باشاہ کے ہدیہ تشکر کے ساتھ جلسہ اختتام کو پہنچا۔

Post a Comment

0 Comments