اسپیشل رپورٹ، مدثر رضا (صدر دیویانگ سوسائٹی مالیگاؤں)
مالیگاؤں (پریس ریلیز) ٣ / دسمبر عالمی یوم معذور جو پوری دنیا میں منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے اور ترقی کی ہر سطح پر معذور افراد کے حقوق اور فلاح و بہبود کو فروغ دینے اور سیاسی، سماجی، اقتصادی، اور ثقافتی زندگی کے تمام پہلوؤں میں معذور افراد کی صورتحال کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اس دن کو منانے کے اہم مقاصد میں سے ہیں
اسی مناسبت سے شہر مالیگاؤں کی فعال تنظیم بنام دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام قدوائی روڈ اسکول نمبر 1 گراونڈ پر عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان مفت سلائی کلاس و مفت بیساکھیوں کی تقسیم رہا جسکی صدارت شہر کے مشہور و معروف صنعت کار الحاج ضیاء حکیم صاحب کے فرزند محمد مصطفیٰ صاحب نے فرمائی اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی کان کنی اور بندرگاہوں کے وزیر شری دادا جی بھوسے اور شہر مالیگاؤں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شری انیکیت بھارتی شریک رہے،
سب ڈیویزنل پولس آفیسر تیگ بیر سنگھ سَندھُو صاحب پروگرام کے اختتام پر مالیگاؤں پہنچے سفر کی تھکاوٹ کے سبب پروگرام میں شرکت کرنے سے قاصر رہے، دادا بھوسے اپنے خطاب میں کہا کہ اس پروگرام سے مجھے کچھ سیکھنے کو ملا ہے میں آپ لوگوں کے ساتھ مل کر ضلعی سطح پر کام کروں گا شیو سینا کی جانب سے فلاحی کاموں کام کیلئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تو وہی کہا کہ معذوروں کا کام نہیں کرنے والے ادھیکاری کو ٹھکانے لگایا جائے گا،
دیویانگ سوسائٹی کی آفس کیلئے دس لاکھ کا فنڈ بھی مہیا کیا جائے گا اور میں دیویانگ سوسائٹی کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر کام کروں گا اس طرح کا اظہارِ خیال دادا بھوسے صاحب نے کیا تو وہیں ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ سب سے پہلے تو تمام معذوروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور روزگار سے متعلق کہا کہ ہر معذور کو امبانی بننے کی ضرورت نہیں ہے آپ چھوٹا موٹا کاروبار کرکے اپنی زندگی بسر کر سکتے ہیں میں ہر طرح سے آپ کی مدد کے لیے تیار ہوں
دیویانگ سوسائٹی کے لیگل ایڈوائزر عالیجناب ایڈووکیٹ مومن مصدق صاحب نے اپنے مختصر اور مدلل خطاب میں کہا کہ دیویانگ سوسائٹی کا تذکرہ اب صرف مالیگاؤں تک محدود نہیں رہا بلکہ ضلع ناسک سے لیکر ممبئی تک اس کے بارے میں چرچا ہورہا ہے اسی پروگرام میں تین ایوارڈ دیا گیا پہلا ایوارڈ معذوروں کی آواز منترالیہ تک پہنچانے کے عوض دادا بھوسے کو بیسٹ لیڈر شپ ایوارڈ تفویض کیا گیا
دوسرا ایوارڈ شہر میں نشہ آور اشیاء اور جرائم کو لیکر سرگرم پولیس آفیسر تیگ بیر سنگھ سَندھُو صاحب کو بیسٹ پولس آفیسر ایوارڈ دیا گیا تو تیسرا ایوارڈ ایڈووکیٹ مومن مصدق صاحب کو بیسٹ لائر ایوارڈ دیا گیا اس اہم اور بامقصد پروگرام میں محمد مصطفیٰ، الحاج جمیل کرانتی، روِش مارو ،سید شبانہ میڈم، پردیپ دیورے، ایڈووکیٹ عارف سر، ناصر رائل میڈیکل، صاحبان کے علاوہ سوسائٹی کی جانب سے ایڈووکیٹ انصاری سالک، اور انس واچ والا نے اپنے زرین خیالات کا اظہار کیا اس پروگرام میں روش مارو بھی شریک رہے تو وہیں معروف موٹیویشنل اسپیکر انیس سرتاج صاحب کی شرکت بھی قابلِ دید رہی پروگرام میں بیس معذوروں کو بیساکھی تقسیم کی گئی اور شہر کے معذور افراد کو فری میں سلائی کلاس سکھانے اور اسکے بعد روزگار سے منسلک کرنے کا اعلان کیا گیا
واضع رہے کہ اس سے پہلے نثار راشن والا صاحب نے بیساکھی دینے کا اعلان کئے تھے مگر انہوں نے ایک بھی بیساکھی نہیں دی ہے جو بیساکھی تقسیم کی گئی ہے وہ دوسرے مخیر حضرات کے تعاون سے تقسیم کی گئی ہے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ( دیویانگ سوسائٹی پروگرام کمیٹی) کا زبردست تعاون حاصل رہا تو وہیں پر پروگرام کے اختتام پر پیلے راشن کارڈ کا فارم بھی تقسیم کیا گیا اخیر میں آئے ہوئے تمام مہمانان اور شہر کے پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا، ودیگر یوٹیوبر حضرات کا شکریہ ادا کیا گیا.
جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ سوسائٹی مالیگاؤں
0 Comments