مالیگاؤں کانگریس کمیٹی کی حافظ یعقوب اشرفی گارڈن میں مشورتی میٹنگ میں عوامی مسائل پر ہوئی چرچہ
مالیگاؤں(پریس ریلیز) گزشتہ دنوں سے چل رہی شہر کانگریس کمیٹی کے صدر اعجاز بیگ اور پولس انتظامیہ کی مابین قانونی کاروائی کے بعد بروز جمعرات 22 دسمبر 2022 کو مالیگاؤں کانگریس کمیٹی کی جانب سے حافظ یعقوب اشرفی گارڈن میں مشورتی میٹنگ منعقد ہوئی. اس اہم میٹنگ میں عوامی مسائل پر چرچہ اور کارپوریشن انتظامیہ کی ناکارہ کارکردگی کے خلاف کارپوریشن گیٹ پر 27 دسمبر بروز منگل کو صبح میں گیارہ بجے دھرنا دیا جائے گا.
اس دھرنا آندولن میں کارپوریشن میں ہوئی بدعنوانیوں کو عوام کی عدالت اور میڈیا کے ذریعے اجاگر کیا جائے گا. شہر میں روکے ہوئے ترقیاتی کاموں کی معلومات طب کی جائے گی. نیز بنیادی کاموں میں سستی اور روزمرہ کے عوامی کاموں کو بہتر طریقے سے انجام دینے پر زور دیا جائے اس طرح کے تمام شہری مسائل پر کمشنر اور دیگر محکموں کے ذمہ داروں پر دباؤ بنایا جائے گا. مزید انکے خلاف اب قانونی کاروائی بھی کی جائے گی.
اس میٹنگ میں اعجاز بیگ (صدر), جمیل کرانتی, ڈاکٹر منظور حسن ایوبی, زین العابدین پٹھان, احتشام شیخ بیکری والا, عبدالغفار, صابر ایس ٹی ڈی والے, عبدالحفیظ لینسیہ, نہال فائبر, عبدالقیوم بھایا, علیم خان اور دیگر اراکین شریک تھے.
0 Comments