The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. ریاستی سطح کے ڈرائنگ اور خطاطی مقابلے میں منتخب طلباء و طالبات میں تقسیم اسناد و تمغات کی تقریب

ریاستی سطح کے ڈرائنگ اور خطاطی مقابلے میں منتخب طلباء و طالبات میں تقسیم اسناد و تمغات کی تقریب

 (اسانغنی مشتاق رفیقی)


                       ٹمل ناڈو اردو تحقیقی مرکز وانم باڑی کی جانب سے بروز ہفتہ 2022-12-24 دوپہر ڈھائی بجے، اردو ہال، قادر پیٹ وانم باڑی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ان طلبا اور طالبات کے لئے جنہوں نے شاعر مشرق علامہ سر محمد اقبال کی یوم ولادت کے موقع پر منعقدہ ریاستی سطح کی ڈرائنگ اور خطاطی مقابلہ میں حصہ لیا اور اول دوم سوم درجے کے حقدار قرار پائے تھے انعامات تقسیم کئے گئے، جس کی صدارت ڈاکٹر یس محمد یاسر، صدر شعبہء اردو، سی عبدالحکیم کالج میل وشارم نے فرمائی۔ جناب اے ایم اعجاز اسلم صاحب بطور مہمان اعزازی اور جناب نطہرما ساجد احمد، جناب صادق پاشاہ ڈرائنگ ماسٹر آئی بی ہیچ ایس اسکول وانم باڑی بطور مہمانان خصوصی شریک رہے۔ نظامت کے فرائض اسانغنی مشتاق رفیقی نے نبھائے ۔ طالب علم پی عدنان کی تلاوت کلام پاک سے شروع ہوئی اس تقریب میں خطبہء استقبالیہ ڈاکٹر جی امتیاز باشاہ نے پیش کیا، جس میں انہوں نے اس مقابلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ریاست بھر سے تقریبا پانچ سو سے زائد طلباء اور طالبات نے اس مقابلے میں حصہ لیا جس میں اسکول کے سطح پر اقبال کی ایک تصویر مع ان کے ایک شعر بنانے کے اور کالج کے سطح پر اقبال کے اشعار کی خطاطی کر نے کے لئے کہا گیا تھا۔ اسکول کے سطح پر چھٹویں سے آٹھویں جماعت، نویں اور دسویں جماعت، گیارھویں اور بارھویں جماعت کرکے تین درجے کئے گئے اور ہر درجے میں اول دوم اور سوم انعامات منتخب کیے گئے۔ کالج اور یونیورسٹی کے سطح پر دونوں جگہ سے شامل ہونے والوں میں بھی اسی طریقے سے اول دوم اور سوم منتخب کیا گیا۔ اس کے علاوہ تمام شریک طلباء کو بھی توصیفی سند نامے کے لئے منتخب کر لیا گیا۔

صدر محترم ڈاکٹر یاسر نے اپنی صدارتی خطاب میں ٹمل ناڈو اردو تحقیقی مرکز کی اس کوشش کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ہی کاوشوں سے اردو زبان کی ترقی اور ترویج ممکن ہے اور نئی نسل کو ایسے ہی پروگراموں کے ذریعے اردو زبان سے جوڑا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے طلباء کو بیش بہا نصیحتوں سے نوازا اور مندرجہ ذیل طلبا و طالبات کو سند نامہ اور تمغہ پیش کیا۔

برائے چھٹویں تا آٹھویں جماعت:

اول انعام: لیزا کورین، اسلامیہ گرلز ہا ئر سکینڈری اسکول وانم باڑی

دوم انعام : پی عدنان، قادریہ ہائر سکینڈری اسکول وانم باڑی

سوم انعام: یس مبینہ، حسنات جاریہ گرلزہائر سکینڈر اسکول آمبور

برائے نویں اور دسویں جماعت؛

اول انعام: اے عادل احمد، اسلامیہ بائز ہائر سکینڈری اسکول وانم باڑی

دوم انعام: دین فاطمہ مریم، اسلامیہ گرلز ہا ئر سکینڈری اسکول وانم باڑی

سوم انعام: پی نہا فاطمہ، حسنات جاریہ گرلزہائر سکینڈر اسکول آمبور

برائے گیارھویں جماعت اور بارھویں جماعت

اول انعام : یم حنا فاطمہ، حسنات جاریہ گرلزہائر سکینڈر اسکول آمبور

دوم انعام: طحٰہ ثانیہ اے ایف، اسلامیہ گرلز ہا ئر سکینڈری اسکول وانم باڑی

سوم انعام، اے محمد توقیر، مظہرا لعلوم بائز ہائر سکینڈری اسکول آمبور

برائے کالج:

اول انعام: ماریہ انجم، ایم ایم ای ایس کالج میل وشارم

دوم انعام: اسانغنی تحریم فاطمہ، ایس آئی ای ٹی کالج چنئی

 سوم انعام: آفرین تبسم، مردھر کیسری جین کالج وانم باڑی

برائے یونیورسٹی

اول انعام: عائشہ صدیقہ جے ، مدراس یونیورسٹی

دوم انعام: بی آفرین، مدراس یونیورسٹی

تقسیم انعامات کے بعد طلباء و طالبات نے اقبال کا ترانہ " سارے جہاں سے اچھا۔۔۔" پیش کیا اور یہ محفل اختتام کو پہنچی۔

Post a Comment

0 Comments