شہر کے مشرقی علاقے اختر آباد میں لڑکیوں کی دینی وتعلیمی درس گاہ مدرسہ سبیل السلام
گزشتہ دو دہائیوں سے قائم ہے جہاں ساڑھے تین سو طالبات دین کی بنیادی تعلیم حاصل کررہی ہیں ،اس ادارے میں درجہ ٔ حفظ تک تعلیم ہے ،ساتھ ہی خواتین کے لیے تعلیم بالغات کا شعبہ بھی قائم ہے ،یہ مدرسہ اختر آباد میں دینی خدمات انجام دے رہا ہے،جہاں اب اس کی نئی عمارت بن کر تیار ہوئی ہے،جس کی افتتاحی تقریب مورخہ ۷؍دسمبر ۲۰۲۲ء بروز بدھ رات آٹھ بجے مدرسہ سبیل السلام (اختر آباد) میں منعقد ہوگی۔ نئی عمارت کا افتتاح حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب (سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ و مہتمم معہد ملت) کے دست مبارک سےہوگا اور مولانا موصوف کا خصوصی خطاب بھی ہوگا۔اس موقع پر مدرسہ سبیل السلام کی ایک خوش نصیب طالبہ تکمیل حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کر کے زمرۂ حفاظ میں شامل ہوگی ان شاء اللہ! برادران اسلام اور خواتین سے اس پروگرام میں شرکت کی گزارش ہے۔
نوٹ: خواتین کے لیے مدرسہ سبیل السلام میں نشست کا معقول نظم رہے گا۔
الداعیان :ذمہ داران مدرسہ سبیل السلام اختر آباد ،مالیگائوں۔
0 Comments