The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. منصورہ کیمپس میں ایک بار پھر ناسک ضلعی سطح کے سب سے بڑے پروگرام"نجوم" کا آغاز

منصورہ کیمپس میں ایک بار پھر ناسک ضلعی سطح کے سب سے بڑے پروگرام"نجوم" کا آغاز

 سائنس و ٹیکنالوجی پروجیکٹ نمائش، روبو ریس، کوئز اور دیگر انعامی مقابلے


جامعہ محمدیہ کےزیراہتمام ضلعی سطح پر انٹراسکول مقابلوں کا 23، 24، اور 25 دسمبر 2022 کو انعقاد


مالیگاؤں (پریس ریلیز) ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی و صنعتی شہر مالیگاؤں کی معروف قدیم دینی و عصری درس گاہ جامعہ محمدیہ منصورہ کے زیر اہتمام ہر سال بڑے پیمانیپر تعلیمی پروگرامات منعقد کئے جاتے ہیں۔ گذشتہ دو مرتبہ سال 2018 اور 2019 میں کامیابی کے ساتھ”نجوم“ نامی سائنس وٹیکنالوجی نمائش و تعلیمی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا،جس کو ضلعی سطح پر بھی سراہا گیا۔ اب لاک ڈاؤن کے بعد طلبہ و سرپرست حضرا ت میں تعلیمی بیداری اور دیگر فن مہارت پیدا کرنے کے لئے امسال بھی ایک نئے جذبہ اور نئی تھیم کے ساتھ ”نجوم اور نجوم جونیئر“کا انعقاد 23، 24 اور 25 دسمبر 2022 کو منصورہ کیمپس میں منعقد کیا جا رہے۔ 



منصورکیمپس میں نجوم کے ما تحت سائنس و د ٹیکنالوجی پروجیکٹ نمائش و دیگر تعلیمی مقابلوں کے انعقاد کا مقصد طلباء و طالبات اور سرپرست حضرات میں سائنس کے ہر شعبہ میں رجحان، شوق و ذوق پیدا کرنا اور انہیں نکھارنے کے لئے اس طرح کے مقابلوں میں شریک ہو کر اپنی صلاحیت کو اجاگر کرنا ہے۔ نجوم کے اہم مقاصد میں طلباء و طالبات کے لئے ابتدائی تعلیم سے لے کر اعلی تعلیم تک منعقد ہونے والے مقابلہ جاتی امتحانا ت کی نہ صرف تیاری کروانا بلکہ انہیں ان مقابلوں میں شرکت کے مواقع فراہم کرنا بھی شامل ہے۔ نیز شریک تمام طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنا اور نمایاں مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات و اعزاز دینا بھی شامل ہے۔ 



جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی،ممبئی کی جانب سے ناسک ضلع میں بڑے پیمانے پر”نجوم اور نجوم جونیئر“ سائنس و ٹیکنالوجی پروجیکٹ نمائش و دیگر تعلیمی مقابلوں میں مختلف گروپوں میں مختلف مقابلے منعقد کئے جا رہے ہیں۔ جن میں نر سری، جونیئر،سنیئر کے جی،پہلی جماعت تا دوسری جماعت، تیسری جماعت تا چوتھی جماعت، پانچویں تا چھٹی جماعت،ساتویں تا آٹھویں، آٹھویں تا نویں، گیارہویں تا بارہویں اور پولی ٹیکنیک ڈپلومہ میں زیر تعلیم طلباء و طالبات حصہ لے سکتے ہیں۔ ان مقابلوں میں (1) فیملی فن فیئر(2) گیمز اینڈ ورکشاپ (3) لذیز و ذائقہ دار فوڈ اسٹالس (4) پری پرائمری و پرائمری طلبہ کیلئے نجوم جونیئر کی پہلی بار شروعات ہو رہی ہے اور اس کے علاوہ بھی بہت سارے پروگرامات ترتیب دیئے گئے ہیں۔ ناسک ضلع سطح پر منعقد ہونے والے”نجوم اور نجوم جونیئر“میں ناسک ضلع، مالیگاؤں شہر و اطراف کی تمام پرائمری، ہائی اسکول، جونیئرکالجوں اور پولی ٹیکنیک کالجوں و مدعو کیا گیا ہے۔


جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی منصورہ کیمپس کے چیئرمین جناب ارشد مختار کی ایماء پر اور سیکریٹری جناب راشد مختار کی قیادت میں منعقد ہونے والے”نجوم اور نجوم جونیئر“' پروگرام میں جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی کے زیر اہتمام جاری اداروں میں مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس، عبداللطیف علی الشائع فیکلیٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لولوہ یوسف بودائی پولی ٹیکنیک، اسماء خاتون جونیئر کالج اور المختار اکیڈمی پیش پیش ہیں۔ اس پرگرام کے معاونین اور رابطہ کاروں میں ڈاکٹر عقیل احمد شاہ(پرنسپل، ڈگری کالج)، ڈاکٹر محمد اظہر (پرنسپل، ڈپلومہ کالج)، ڈاکٹر سلمان بیگ(ڈین اکیڈمکس، ایم ایم اے این ٹی سی)، پروفیسر شہزاد مبین(ڈیک ایڈمیشن، ایم ایم اے این ٹی سی) اور محترمہ ماریہ انصاری (پرنسپل، اسماء خاتون جونیئر کالج)، محترمہ نازیہ انصاری (پرنسپل، المختار اکیڈمی)، جناب فیضان احمد (ایگزیکٹیو اسسٹنٹ ٹو سیکریٹری، جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سو سائٹی) اور دیگر جملہ اسٹاف شامل ہیں۔ 

٭٭٭

Post a Comment

0 Comments