مورخہ29/جنوری بروز اتوار الجامعة الزہرا اہلسنّت اظہارالعلوم کے زیر اہتمام
ماسٹر عبدالرشید اور کاملی محمد رمضان صاحبان کی سرپرستی میں جاری مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن میں شعبہ حفظ کے آغاز کی تقریب کا انعقاد ہوا۔جس میں مدرسہ کے چار طلبا محمد فضل،محمد اعمش،احمد رضا اور محمد اکمل نے ایک سال اور آٹھ ماہ میں از قاعدہ ابتدا تا قرآن تجوید سے ناظرہ کی تکمیل کرنے کے بعد حفظ قرآن کا آغاز کیا۔اِس تقریب میں حضرت علامہ مفتی عارف حسین اشرفی،حضرت حافظ رحمت اللہ اشرفی،حاجی غلام حسین اشرفی،حاجی محمد رمضان(وسیم سلائی مشین)،محمد یوسف رضا(جیلانی ٹریڈرس)،محمد سعید کاملی،محمد راشد اشرفی،محمد شعیب اشرفی،محمد امتیاز صابری،محمد شاہد رضا،حاجی محمد آمین سیٹھ،احمد علی سیٹھ،محمد عبدالرحیم صاحبان و دیگر عمائدین اور اہلیان محلہ شریک رہے۔مفتی عارف حسین اشرفی نے اپنے خطاب میں حفظ قرآن کے فضائل پر ترغیبی اور نفیس گفتگو فرمائی
اور کہا اگر لوگ قرآن کے خلاف ہزیان گوئی پر اتر آئے ہیں تو ہمیں اُن کا جواب اپنے بچوں کے سینوں میں قرآن حفظ کرواکر دینا ہے۔ نیز مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن میں بحسن و خوبی جاری معیاری تعلیم سے متعلق خوشی کا اظہار فرمایا۔حافظ رحمت اللہ اشرفی(مدرس دارالعلوم اہلسنّت خانقاہ اشرفیہ)نے تجوید کی اہمیت پر مختصر گفتگو فرمائی اور طلبا کو نصیحت آمیز باتوں سے محظوظ کیا۔اخیر میں ناظم اجلاس حافظ مبشر رضوی نے اہلیان رمضان پورہ سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچّوں کی قرآن مقدس تجوید سے پڑھانے کی فکر ہوتو مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن میں داخلہ کروائیں۔آپ کے بچے اسکول کی تعلیم کے ساتھ حافظ قرآن اور عالم دین بن سکتے ہیں۔حافظ رمضان ابوالعلائی،حافظ عادل انور،حافظ محمد مصطفی صابری اور حافظ حامد رضا نے نگرانی کی دعا و صلوٰة و سلام پر محفل کا اختتام ہوا۔
المرسلہ:مدرسہ اہلسنّت شفاعة القرآن
0 Comments