The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. آل مالیگاؤں باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں محمد اکبر "مسٹر مالیگاؤں" خطاب سے سرفراز

آل مالیگاؤں باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں محمد اکبر "مسٹر مالیگاؤں" خطاب سے سرفراز

مالیگاؤں باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنیس ایسوسی کے زیر اہتمام کامیاب سالانہ باڈی بلڈنگ کمپیٹیشن 


پرکشش پرسنالٹی کیلئے فٹنیس ,صحیح ٹریننگ ,ڈائیٹ پلان اور ڈسپلن بہت ضروری ہے: کوچ عرفان شاہد 


آج باڈی بلڈنگ پروفیشن اور فٹنیس لائف اسٹائل بن چکا ہے


 مالیگاؤں(رپورٹ: ایس این انصاری/ عبداللہ انصاری) آج فٹنیس ایک لائف اسٹائل بن چکا ہے. باڈی بلڈنگ اور فٹنیس دونوں میں بہت ترقی ہوچکی ہے. جم, جمناسٹک, یوگا, کراٹے, باکسنگ, ریسلنگ اور دیگر طرح کی فزیکل ٹریننگ حاصل کر انسان اپنے جسم اور صحت کا اچھی سے خیال رکھ سکتا ہے. 


مالیگاؤں باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 30 واں سالانہ آل مالیگاؤں باڈی بلڈنگ کمپیٹیشن بروز جمعہ 30 ستمبر 2022 کو شیخ عثمان ہائی اسکول کے گراؤنڈ پر منعقد کیا گیا تھا. اس کمپیٹیشن میں سو سے زائد باڈی بلڈرس نے 50, 55, 60, 65, 70, 75 اور 75 کلو گرام سے اوپر کٹیگری میں مقابلے ہوئے. ان تمام گروپوں میں سے اول, دوم اور سوم انعامات تقسیم کئے گئے. بعد ازاں تمام ہی گروپوں کے پہلا مقام حاصل کرنے والے بلڈرس میں سے تین منفرد, خوبصورت اور مسکیولر دیکھنے والے باڈی بلڈرس میں محمد اکبر (فلیکس جم) , اقبال انصاری (اسلام جم خانہ), ظہیر احمد (اے ون فٹنیس کلب) کا انتخاب ہوا. 


باڈی بلڈنگ کمپیٹیشن کے تمام منتخب بلڈرس میں سے ایک بلڈر محمد اکبرکو "مسٹر مالیگاؤں" کے خطاب سے نوازا گیا. یاد رہے مسٹر مالیگاؤں بننے کا خواب ہر بلڈر کو ہوتا ہے جس کیلئے وہ سالوں سال سخت محنت کرتے ہیں اور یہ خطاب کسی ایک ہی کو نصیب ہوتا ہے. پھر اس کے بعد ناسک شری,  مہاراشٹر شری اور انڈیا شری کیلئے تیاری شروع ہوتی ہے. موصوف نے بتایا کہ وہ آئندہ دنوں میں تمام ہی بڑے مقابلوں میں شرکت کرینگے.


محمد اکبر نے بتایا کہ وہ ماسٹر فیضان احمد کے زیر تربیت فلیکس جم خانہ میں گذشتہ چھ مہینوں سے باڈی بلڈنگ کمپیٹیشن کی تیاری کر رہے تھے. موصوف باڈی بلڈنگ کئی سالوں سے کر رہے ہیں انھوں کئی مرتبہ مقامی, ضلعی اور ریاستی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیا اور اس بار شکست کو بھی شکست دے کر مسٹر مالیگاؤں کا خطاب اپنے نام کر تاریخ رقم کر دی. 


معروف فٹنیس کوچ عرفان شاہد نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا فٹنیس کو لائف اسٹائل بنائیں چند روز اور مہینوں میں خوبصورت تندوست جسم نہیں بنتا ہے. اچھی فزیک بنانے کیلئے مسلسل محنت , صحیح ڈایٹ, ٹریننگ اور ڈسپلن درکار ہے. باڈی بلڈرس سالوں سال محنت کرتے ہیں اور اچھی متعین غذا کا خیال رکھتے ہیں. فثنیس سے جڑے افراد نشہ خوری سے دور رہتے ہیں اور ان کی زندگیوں میں ڈسپلن ہوتا ہے جب جاکر سماج میں اپنی منفرد مقام و شناخت قائم رکھتے ہیں. 


بروز اتوار یکم جنوری 2023 کو فلیکس جم خانہ میں مسٹر مالیگاؤں محمد اکبر کا استقبال کیا گیا. اس موقع پر مسٹر مالیگاؤں محمد اکبر کے ساتھ گروپ ونر سلمان اپسرا, رضوان شیخ اور دیگر شریک باڈی بلڈرس کا بھی فلیکس جم کے کوچ عرفان شاہد نے استقبال کیا. اس موقع پر ماسٹر فیضان احمد, جناب ساجد بیسٹ آئی ٹی, سمیر سونی, نعیم عبداللہ, مظہر انصاری اور دیگر جم سے منسلک افراد موجود تھے.

Post a Comment

0 Comments