The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. پروگریسیو ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری پروگریسو انگلش میڈیم اسکول میں یوم جمہوریہ منایا گیا

پروگریسیو ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری پروگریسو انگلش میڈیم اسکول میں یوم جمہوریہ منایا گیا

 پروگریسیو ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری پروگریسو انگلش میڈیم اسکول میں یوم جمہوریہ منایا گیا


رنگارنگ تقریبات کا انعقاد، ضلع سطح کھیل اور یوگا مقابلوں میں اسکول کی نمائندگی کرتے ہوئے انعام حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مومینٹو اور میڈل سے نوازا گیا 



مالیگاؤں :(ریحان یونس) پروگریسیو ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری پروگریسو انگلش میڈیم اسکول میں یوم جمہوریہ بڑے جوش و خروش سے منایا گیا. پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر جتن کاپڑنیس کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی. راشٹریہ گیت کے بعد اسکول کے بچوں نے پریڈ کی اور آئے ہوئے تمام ہی مہمانوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا.

 اس موقع پر پروگریسیو انگلش میڈیم اسکول کے پرائمری سیکشن اور ہائی اسکول کے طلبہ نے ڈرل پیش کی اس کے علاوہ بچوں نے انگلش، مراٹھی اور ہندی میں تقاریر پیش کی. جماعت ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں کی طالبات کے لیزم کا بہترین پروگرام پیش کیا. مختلف جماعتوں کے طلبہ و طالبات نے حب الوطنی کے گیتوں پر ڈانس کیا.


 ضلع سطح پر ہونے والے مختلف کھیل کے مقابلوں اور یوگا مقابلوں میں اسکول کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اور انعام جیتنے والے طلبہ و طالبات کو مومینٹو اور اسناد سے نوازا گیا. یوم جمہوریہ کی اس تقریب میں تقاریر کرنے والے طلبہ و طالبات کو بھی میڈل سے نوازا گیا. اس کے علاوہ NEET امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے ریاست کے نامور میڈیکل کالجوں میں داخلہ حاصل کرنے والے پروگریسیو انگلش میڈیم اسکول کے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے مومینٹو سے نوازا گیا.

 اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر جتن کاپڑنیس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حاضرین کو یوم جمہوریہ کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ طلبہ و طالبات کو اپنی تاریخ کا علم ہونا چاہیے. ملک کے دستور کو سمجھنا چاہیے اور ملک کی آزادی کیلئے اپنی جان قربان کرنے والے مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے اور ایک ذمہ دار شہری بننا چاہیے.


 یوم جمہوریہ کی اس تقریب میں ڈاکٹر جتن کاپڑنیس، سچن اے پاٹل، کملاکر پوار،ایڈوکیٹ ششیر جی ہیرے، ایڈوکیٹ نوید اختر ،رادھیکا راجے بہادر، دیویانی راجے بہادر، ڈاکٹر رنجیت سپاتے، اسکول کے سکریٹری پرشانت ابھیمنیو پاٹل، سکینڈری سیکشن کے پرنسپل سنجیو واگھ سر،پرائمری سیکشن کے ہیڈ ماسٹر راشد اختر سر موجود تھے.

Post a Comment

0 Comments