The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. منسپل مسلم گرلز مڈل اسکول قادر پیٹ وانم باڑی میں طالبات رہنمائی جلسہ

منسپل مسلم گرلز مڈل اسکول قادر پیٹ وانم باڑی میں طالبات رہنمائی جلسہ

 (اسانغنی مشتاق رفیقی) 


منسپل مسلم گرلز مڈل اسکول قادر پیٹ وانم باڑی میں


 بروز اتوار ایک شاندار جلسہ طالبات کی تعلیمی رہنمائی کے لئے منعقد کیا گیا جس کی صدارت جناب حبیب الرحمن صاحب بلیک ایجوکیشنل آفسر اردو چینئی نے کی۔ بطور مہمان خصوصی جناب شاہد مدراسی صاحب اور بطور مہمان اعزازی ماہر تعلیم جناب اشفاق عمر صاحب مالیگاؤں اس جلسے میں شریک رہے۔ استقبالیہ محترمہ شرمیلا ہیڈمسٹرس نے پیش کیا۔ یس یم سی ممبر ڈاکٹر جی امتیاز باشاہ نے مہمانوں کا تعارف کرایا۔ 

ماہر تعلیم جناب اشفاق عمر صاحب نے طالبات کے آگے ان کے تعلیمی مستقبل کے حوالے سے مختصر وقت میں بہت ساری کار آمد باتیں رکھی۔ ان کو آگے کی تعلیم جاری رکھنے کے تعلق سے مفید مشورے دئے اورجاری تعلیم میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے کیا کیا کرنا چاہئے اس تعلق سے رہنمائی فراہم کی۔

یاد رہیں یہ اسکول ضلعی سطح پر بیسٹ اسکول ایوارڈ حاصل کرچکا ہے۔ اس نشست میں احمد باشاہ صاحب، فیضان صاحب اور اسکول کے تمام ٹیچرس موجود رہے۔ 

Post a Comment

0 Comments