The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. نجوم ۲۰۲۲ء کے پلیٹ فارم پر رضوان ربانی کا اعزاز و استقبال

نجوم ۲۰۲۲ء کے پلیٹ فارم پر رضوان ربانی کا اعزاز و استقبال

 پریس ریلیز: گذشتہ دنوں شہر عزیز مالیگاؤں کے انٹرنیشنل لیول پر مشہور و معروف ایجوکیشنل ادارہ،


 جامعہ محمدیہ ایجوکیشن سوسائٹی کی معرفت جاری مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس، آفاق اکیڈمی، المختار اکیڈمی، اسماء خاتون جونئیر کالج، منصورہ، کے زیر اہتمام و انتظام " نجوم ۲۰۲۲ء" کا انعقاد کیا.


اس پروگرام میں فن فئیر اور سائنس پروجیکٹ کے علاوہ بڑے پیمانے پر مختلف النوع مقابلوں کا انعقاد عمل میں آیا- مقابلہ خوش نویسی میں ربانی خطاطی مرکز کے روح رواں، ربانی دا سکالر یوٹیوب چینل و بلاگ کے ایڈیٹر ان چیف، شہر مالیگاؤں کے بیشتر علمی، ادبی و تعلیمی اداروں سے منسلک، معلم، ناظم اور خوش مزاج شخصیت کے مالک عالی جناب رضوان ربانی کی خدمات حاصل کی گئیں- 


آپ کو "بطورِ جج" مدعو کر کے نا صرف عزت بخشی گئی بلکہ، ایک خوبصورت میمنٹو، سرٹیفکیٹ، گلدستہ دے کر آپ کی خدمات کا اعتراف کیا گیا- اس موقع پر انجینئرنگ کالج پرنسپل عقیل احمد شاہ, پولی ٹیکنیک پرنسپل ڈاکٹر محمد اظہر, ڈاکٹر سلمان بیگ, ڈاکٹر دلاور حسین, ڈاکٹر فہد اقبال اور دیگر ذمہ داران موجود تھے.

Post a Comment

0 Comments