26 جنوری 2023 کو خاتون سوسائٹی کے زیر اہتمام
جاری اسکولیں الحراء اردو ہائی اسکول، مدر عائشہ پرائمری و ہائی اسکول اور شیخ امام پرائمری اسکول کی مشترکہ کاوشوں سے ایک یادگار بہترین پرجوش اور مکمل نظم وضبط کے ساتھ *جشن یوم جمہوریہ* کی تقریب کا انعقاد ہوا. خاتون سوسائٹی کی رکن اور مدر عائشہ گرلز پرائمری اسکول کی ہیڈمسٹریس محترمہ *مشیرہ پروین صاحبہ* کے ہاتھوں سے صبح سوا آٹھ بجے *ترنگا پرچم کشائی* کی گئی. بعد از ایک زبردست ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخ امام پرائمری اسکول کے طلباء نے تلاوت قرآن پاک مع ترجمہ کے آغاز کیا. مدر عائشہ پرائمری کی طالبہ نے نعت کا نذرانہ پیش کرکے پروگرام کو وسعت بخشی. اغراض و مقاصد اسکول ہذا کی معلمہ نبیلہ مس نے پیش کیا. پروگرام کی صدارت خاتون سوسائٹی کے چئیرمین *عالیجناب رضوان شیخ عبدالمطلب سر* نے فرمائی. دیگر مہمان کرام میں سوسائٹی ہذا کے خازن شیخ ریحان عبدالمطلب صاحب ، گلاب پنجاری سر، شیخ مجیب سر، شیخ تنویر سر اور دیگر بنفس نفیس شریک رہے. انہی صاحبان کی موجودگی میں سوسائٹی کے تمام یونٹس کے طلباء و طالبات نے مختلف پروگرامز پیش کئے جس میں کے جی کے بچوں کا *ایکشن سانگ*، پرائمری کے بچوں کی *تقاریر*، اور اس کے علاوہ *قومی گیت ماس پی ٹی* اور ایک زبردست *پیرامڈ* پیش کیا گیا اس طرح طلباء و طالبات نے اپنے اپنے بہترین فن کے مظاہرے سے معززین وحاضرین کا دل جیت کر دادوتحسین حاصل کی.
صدر تقریب رضوان شیخ عبدالمطلب سر اپنے *خطبہ صدارت* میں تمام حاضرین کو 26 جنوری یعنی یوم جمہوریہ کی مبارک باد پیش کی وہیں اپنی تعلیم پر توجہ دینے کی درخواست بھی کی خاص طور پر آپ نے بچوں سے کہا کہ آپ *سسٹم، قانون اور عدلیہ کا حصہ* بنیں تاکہ ہم قانون کے سہارے چل کر اپنے ملک کے ساتھ ساتھ اپنی قوم کے بھی مددگار ثابت ہوں.
اس تقریب کو احسن طریقے سے انجام دینے کے لیے شیخ امام پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر و اسٹاف اور الحراء اردو ہائی اسکول کے ہیڈماسٹر و اسٹاف نے ایک جامع منصوبہ بندی کا اہتمام کیا. جس میں وہ بے حد کامیاب رہے. اس پروگرام کو مزید بہتر کرنے میں شیخ امام پرائمری اسکول کے فعال معلم *زاہد امین سر* کی دلچسپ اور قومی جذبے پر مشتمل پرجوش اشعار سے مزین نظامت بھی قابل سماعت رہی.
فقط
ش ن ا
خاتون سوسائٹی مالیگاؤں

0 Comments