The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. امیٹا اور دی رپورٹرس ویو کامشن ایس ایس سی بورڈ امتحان کامیابی سے ہمکنار

امیٹا اور دی رپورٹرس ویو کامشن ایس ایس سی بورڈ امتحان کامیابی سے ہمکنار

 کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات کی شرکت، طلباء کی مکمل رہنمائی اور سوال و جواب کا سیشن


مالیگاؤں: آل مالیگاؤں انگلش ٹیچرس ایوسی ایشن(امیٹا) اور دی رپورٹرس ویو کے اشتراک سے منعقد مشن ایس ایس سی بورڈ امتحان زبردست کامیابی سے ہمکنار ہوا.

آج بروز سنیچر دوپہر 3 بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے مولانا آزاد ملٹی پرپز ہال میں پروفیسر عبداللطیف سر کی صدارت میں دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات کیلئے ایس ایس سی بورڈ امتحان سے متعلق رہنمائی پروگرام کا انعقاد کیا گیا. اس پروگرام میں اردو اور انگلش میڈیم اسکولوں کے سیکڑوں طلبہ و طالبات نے شرکت کی. اس پروگرام میں شہر کے معروف انگلش ٹیچر، ایجوکیشنسٹ اور کاؤنسلر اشفاق لعل خان سر اور معلم، افسانہ نگار، موٹیویشنل اسپیکر وپرسنالٹی ڈیولپمنٹ ٹرینر عمران جمیل سر نے طلبہ و طالبات کی مکمل رہنمائی کی.


پروگرام کے دونوں ہی اسپیکرس نے ایس ایس سی بورڈ امتحان سے متعلق طلبہ کے تمام شکوک و شبہات کو دور کرتے ہوئے بہترین انداز میں رہنمائی کی. اشفاق لعل خان سر نے انگلش کے پیپر میں آنے والے ہر سیکشن کی تفصیلی معلومات فراہم کرتے ہوئے سوالات کے جوابات لکھنے کا طریقہ بتایا. امتحان میں زیادہ نمبرات حاصل کرنے کی تکنیک بتائی اور پیپر پریزینٹیشن کی اہمیت کو اجاگر کیا. موصوف نے تمام سوالات کو حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا. وہیں پرسنالٹی ڈیولپمنٹ ٹرینر عمران جمیل سر نے انٹریکٹیو سیشن میں طلباء کی ہمت اور حوصلہ بڑھاتے ہوئے امتحانات سے قبل مثبت سمت میں امتحان کی تیاری کرنے کی تلقین کی. عمران جمیل سر نے ہمت، حوصلہ، پازیٹو ایٹیٹیوڈ اور سیلف ریسپکٹ جیسے نکات پر پُرمغز خطاب کرتے ہوئے طلباء کو امتحانات سے قبل ذہنی طور پر تیار رہنے اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے سے متعلق اہم نکات پر سیرحاصل خطاب کیا.

سوال و جواب کے سیشن میں طلبہ نے امتحان سے منسلک


درپیش مسائل سے متعلق سوالات کئے جس کے دونوں ہی معزز اسپیکرس نے اطمنان بخش جوابات دئیے. طلباء نے اہم نکات بھی نوٹ کئے.

پروگرام کے اختتام پر ایم اے کمپیوٹرس اور دی رپورٹرس ویو کی جانب سے طلبہ و طالبات کے ہاتھوں دونوں ہی اسپیکرس کو ٹرافی پیش کی گئی. معروف ناظم، معلم اور یو ٹیوبر رضوان ربانی سر نے اس پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دیئے.

Post a Comment

0 Comments