The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. ایل سی / ٹی سی.... ڈاکٹر مبین نذیر

ایل سی / ٹی سی.... ڈاکٹر مبین نذیر


ایل سی / ٹی سی.... ڈاکٹر مبین نذیر 

8983152574


تعلیم و تعلم سے تعلق رکھنے والا ہر فرد لیونگ سرٹیفکیٹ یا ٹرانسفر سرٹیفکیٹ سے واقف ہے  اور اس کی اہمیت و افادیت سے واقف ہے ـ  تقریباً ہر سرکاری درباری کام میں اس کی ضرورت پڑتی ہے ـ جب ضرورت پڑتی ہے تو پھر  تلاش شروع ہوتی ہے کیونکہ ہمارے یہاں منصوبہ بندی کا فقدان ہے ـ پاسپورٹ بنوانا ہے ـ آدھار کارڈ اپڈیٹ کروانا ہے ـ بنک میں اکاؤنٹ کھولنا ہے ـ اس طرح کے معاملات جب درپیش ہوتے ہیں تو پھر گھر کا کونا کونا چھان مارا جاتا ہے اور کچھ ہاتھ نہیں آتا ـ

پھر ہم اسکول اور کالج کے چکر لگانا شروع کرتے ہیں ـ وہاں جانے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ اوریجنل ایل سی /ٹی سی ہم نکال چکے ہیں ـ ڈپلیکیٹ نکالنے کے لیے ایک طویل پروسیس ہوتا ہے جس کے بغیر ڈپلیکیٹ ایل سی نہیں دیا جاسکتا ـ دوسری جانب ہمارے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ ہم ڈپلیکیٹ ایل سی کے تمام مراحل کو مکمل کریں کیونکہ ہمارا پاسپورٹ آفس یا آدھار سینٹر پر پوائنٹ منٹ ہوتا ہے ـ ایسے موقع پر متاثر انسان کی ذہنی کیفیت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا ـ نہ جائے رفتن نہ پائے ماندن ـ کریں تو کیا کریں ـ


اگر کسی کے پاس ایل سی مل بھی جاتا ہے تو اسپیلنگ درست نہیں ہوتی ـ پھر ہم اسے لے کر اسکول اور کالج کے چکر لگاتے ہیں تو وہاں سے بھی مایوسی ہی ہاتھ آتی ہے کیونکہ جس اسپیلنگ کے ساتھ ہم نے وہاں ایل سی جمع کرایا تھا یا جنم داخلہ دیا تھا، اسی کے مطابق ایل سی بن کر ملتا ہے ـ ہم لوگ  پڑھائی کے دوران ان تمام باتوں پر توجہ نہیں دیتے ہیں ـ رزلٹ، پروگریس کارڈ اور دیگر دستاویزات کو اگر ہم دستخط کرنے سے پہلے اچھی طرح چیک کرلیں تو ہمارے آدھے سے زیادہ مسائل ختم ہوجائیں گے لیکن یہ ہماری عادت نہیں ہے ـ جو لوگ ایسا کرتے ہیں وہ ان پریشانیوں سے محفوظ رہتے ہیں ـ ابتدا میں غلطی معلوم ہوجائے اور درست کرالی جائے تو آگے کے مراحل آسان ہوجاتے ہیں لیکن برسوں کے بعد کاغذات کو درست کروانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے ـ

ابھی بچوں کا اسکول کا رزلٹ آیا ہوا ہے ـ ہم نے کئی بچوں کے نام میں متعدد غلطیاں دیکھی ہیں ـ


کسی بھی دستاویز پر ہماری دستخط اس بات کا اقرار ہوتی ہے کہ درج معلومات ہم نے پڑھ لی ہے اور ہماری معلومات کے مطابق وہ درست ہے ـ لیکن عام طور پر ہم چیک کرنے اور پڑھنے کی زحمت نہیں کرتے، جس کی وجہ سے بعد میں مسائل پیدا ہوتے ہیں اور ہمارا وقت اور روپیہ ضائع ہوتا ہے ساتھ ہی ذہنی اور جسمانی اذیت سے بھی دوچار ہونا پڑتا ہے ـ


اس لیے ضروری ہے کہ ہم تمام کاغذات پر دستخط کرنے سے پہلے ان کو اچھی طرح پڑھیں ـ نام کی اسپیلنگ، جنم تاریخ، موبائل نمبر، ای میل ایڈریس اور دیگر اندراجات کو بغور پڑھیں ـ تمام چیزیں درست ہونے کے بعد ہی دستخط کریں ـ اگر کوئی غلطی نظر آجائے تو اسی وقت ٹھیک کروائیں ـ اگر آپ نے ایسا کیا تو آنے والی کئی مشکلات اور پریشانیوں سے محفوظ رہیں گے ـ ساتھ ہی ہر کاغذ کی زیراکس اپنے پاس محفوظ کرکے رکھیں ـ ممکن ہو تو انھیں اسکین کرکے یا فوٹو نکال کر ای میل پر بھی محفوظ کر لیں تاکہ کہیں بھی، کسی بھی وقت ان تک رسائی آسانی سے ہوسکے اور پریشانی سے بچا جا سکے ـ

Post a Comment

0 Comments