The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. شہر کی تمام بینک معذوروں کے ساتھ مکمّل تعاون کرتے ہوئے الگ سے کاؤنٹر لگائیں جائیں ۔ (دیویانگ سوسائٹی)

شہر کی تمام بینک معذوروں کے ساتھ مکمّل تعاون کرتے ہوئے الگ سے کاؤنٹر لگائیں جائیں ۔ (دیویانگ سوسائٹی)

 

شہر کی تمام بینک معذوروں کے ساتھ مکمّل تعاون کرتے ہوئے الگ سے کاؤنٹر لگائیں جائیں ۔ (دیویانگ سوسائٹی) 


مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر مالیگاؤں میں ایسے معذور، ضعیف، طلاق شدہ اور بیوہ حضرات جو حکومت مہاراشٹر سے ہر ماہ وظیفہ حاصل کرتے ہیں انہیں ہر سال سنجے گاندھی آفس میں حیات داخلہ جمع کروانا لازمی ہوتا ہے ۔اس سال حیات داخلہ جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 جون 2024 ہے پارلیمنٹ الیکشن کی وجہ سے حیات داخلہ جمع کروانے کا عمل روک دیا گیا تھا جس کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کا حیات داخلہ جمع کروانا باقی ہے


ہمیں معذوروں کی طرف سے مسلسل شکایت موصول ہو رہی ہے کہ بینکوں کا رویہ معذوروں کے ساتھ اچھا نہیں ہے انہیں بھی عام شہریوں کی قطار میں کھڑا رکھا جا رہا ہے جو کہ معذوروں کے برداشت کے باہر ہے بینک کا عملہ معذوروں سے صحیح سے بات کرنے کو تیار نہیں ہے اور اس سال حکومت مہاراشٹر کی گائیڈ لائن کے مطابق معذوروں کے بینک اکاؤنٹ میں آدھار اور موبائل نمبر لنک ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے جس کے لیے معذوروں کو کافی مصیبت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ایسے حالات میں بینک کے عملے کا معذوروں کے ساتھ اس طرح کا رویہ درست نہیں ہے باالخصوص اسٹیٹ بینک اوف انڈیا اور بینک اوف بڑودہ


دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے ہم آپ سے عاجزی کے ساتھ درخواست کرتے ہیں کہ 30 جون 2024 تک بینک کے باہر معذوروں کے لئے الگ سے کاونٹر لگائیں جائیں تاکہ انہیں مصیبت کا سامنا نہ کرنا پڑے اس طرح کا تحریری لیٹر دیویانگ سوسائٹی کی جانب روانہ کیا گیا ہے۔

جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں رجسٹرڈ 


Post a Comment

0 Comments