The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. آؤ ووٹ دینے چلیں!

آؤ ووٹ دینے چلیں!

 آؤ ووٹ دینے چلیں!

مبین نذیر 


ہر الیکشن کی اپنی اہمیت ہوتی ہے لیکن 2024 کا پارلیمنٹ الیکشن گزشتہ کے مقابلے میں زیادہ اہمیت کا حامل ہے ـ اس لیے ضروری ہے کہ ہم اس الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ـ سیاسی جماعتیں، علمائے کرام، بی ایل اوز، سماجی اور سیاسی  خادمین اور ملک و ملت کا درد رکھنے والے افراد اس ضمن میں اپنی کوشش روز اول سے کررہے ہیں ـ  یہ الیکشن سات مراحل میں مکمل ہوگا ـ پانچویں مرحلے میں بیس مئی 2024 کو ہمارے شہر میں ووٹنگ ہے ـ یہ ہر شہری کی ذمے داری ہے ـ اس لیے تمام ووٹر حضرات ووٹ دینے ضرور جائیں ـ اس سلسلے میں چند باتیں پیش خدمت ہیں ـ

الیکشن سے پہلے :

سب سے پہلے آپ اپنا الیکشن کا شناختی کارڈ، آدھار کارڈ، دیگر آئی ڈی پروف اور ووٹنگ سلپ چیک کرلیں ـ کوشش یہ ہو کہ تمام کاغذات میں آپ کی تصویر صاف اور نام کی اسپیلنگ درست ہو ـ یہ تمام کاغذات ایک فولڈر میں الیکشن سے پہلے والے دن ہی نکال کر رکھ لیں ـ ہر ووٹر کے کاغذات کو ربر لگاکر الگ کرلیں ـ

 ووٹنگ سلپ آپ کو نہیں ملی ہوتو موبائل سے آپ نکال سکتے ہیں ـ موبائل میں ڈاؤن لوڈ کی گئی ووٹنگ سلپ کی معلومات لکھ کر لے جائیں ـ

 گھر اور کاروبار کے کاموں کی ترتیب بنالیں ـ الیکشن کے دن سب سے اہم کام ووٹ دینا ہے، اس لیے اس دن کوئی دوسرا پروگرام نہ رکھیں ـ 

صبح کی اولین ساعتوں میں ووٹ کرنا ہے اس لیے عشا کے فورا بعد سونے کی فکر کریں ـ 

آپ کے گھر جو افراد بیرون شہر ہیں، ان کو ووٹنگ کے لیے شہر بلائیں ـ


الیکشن کے دن:

▪️فجرکی نماز کے بعد ناشتہ اور ضروریات سے فارغ ہوکر تمام کاغذات، پانی کی بوتل اور  چھتری وغیرہ لے کر پولنگ اسٹیشن پہنچ جائیں ـ 

▪️خواتین کو لانے لے جانے کا انتظام کریں ـ ساتھ میں چھوٹے بچے ہوں تو ان کے لیے ہلکا پھلکا ناشتہ ساتھ لے لیں تاکہ وقت زیادہ لگنے کی صورت میں ان کو سنبھالا جاسکے ـ

▪️الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق پولنگ اسٹیشن کے سو میٹر کے اندر موبائل فون لے جانا منع ہے اس لیے موبائل نہ لے جائیں ـ 

▪️پولنگ بوتھ پر موجود عملے سے تعاون کریں ـ

 آپ کو ایک سے دیڑھ گھنٹہ ووٹنگ کے لیے درکار ہوگا ایسا ذہن بناکر جائیں ـ 

▪️ضعیف اور معذور افراد بھی ووٹنگ میں حصہ لیں، اس کی پوری کوشش کریں ـ

▪️خواتین ، پہلی مرتبہ ووٹ دینے والے نوجوانوں اور دیگر افراد کو ووٹنگ مشین پر ووٹ کس طرح دیا جائے، گھر سے بتاکر لے جائیں ـ نشانی اور نمبر ان کو ذہن نشین کروائیں ـ 

▪️ سمجھ دار بچے جن کی ووٹ نہیں ہے ان کو ساتھ لے کر نہ جائیں ـ 

 ▪️آپ نے ووٹ دی یا نہیں دی، یہ ریکارڈ بھی پولنگ بوتھ پر رکھا جاتا ہے ـ 

▪️آپ آخری وقت میں ووٹ دینے کے لیے پہنچیں تو گیٹ بند ہونے سے پہلے پولنگ آفیسر کی طرف سے دی جانے والی نمبر کی پرچی ضرور لے لیں تاکہ آپ ووٹ دے سکیں ـ

▪️دئیے گئے وقت سے کم از کم ایک گھنٹہ پہلے پولنگ اسٹیشن پہنچنے کی فکر کریں ـ آخری وقت کا انتظار نہ کریں، ورنہ تاخیر سے پہنچنے پر ووٹ دینے  کے لیے آپ کو مزید پانچ سال انتظار کرنا پڑسکتا ہے ـ

Post a Comment

0 Comments