The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. شہر مالیگاؤں کے معذور اور ضعیف حضرات متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی (دیویانگ سوسائٹی)

شہر مالیگاؤں کے معذور اور ضعیف حضرات متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی (دیویانگ سوسائٹی)

 شہر  کے معذور اور ضعیف حضرات متوجہ ہوں، پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی (دیویانگ سوسائٹی)


مالیگاؤں ، (پریس ریلیز) جیسا کہ آپ لوگوں کو اس بات کا علم ہو گا کہ ماضی میں دیویانگ سوسائٹی کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ مومن مجیب صاحب کی کوششوں کی بدولت گزشتہ دنوں دیویانگ سوسائٹی کے صدر مدثر رضا کو معذوروں کی جانب سے ناسک ضلعی میٹنگ میں طلب کیا گیا تھا اسی میٹنگ میں دیویانگ سوسائٹی کی جانب سے مدلل خطاب میں مدثر رضا نے شہر کے معذوروں کے مختلف مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے انکی روزہ مرہ کی زندگی میں لگنے والے لوازمات کا ذکر کیا میٹنگ کے اختتام پر دیویانگ سوسائٹی کے صدر مدثر رضا کو بیٹری سے چلنے والی تین چاک کی سائیکل دی گئی ان شاء اللہ اب یہ مرکزی گورنمنٹ کی اسکیم پورے شہر کے معذوروں اور ضعیف حضرات کے لیے نافذ کر دی جائے گی جو مرکزی سرکاری کے زیر ماتحت رہے گی اس اسکیم میں کلیدی کردار مرکزی حکومت کا ہوگا ۔کون ذمہ دار 


دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے اہلیان مالیگاؤں کے تمام ہی معذوروں اور ضعیف حضرات کو اس بات کی اطلاع دی جاتی ہے کہ دیویانگ سوسائٹی کے تمام ہی سینٹروں سے 21 جون 2024 کو ایک فارم تقسیم کیا جائے گا جس میں شہر کے معذور اور ضعیف حضرات کو لگنے والے لوازمات مثلاً تین چاک کی سائیکل، وہیل چیئر ،بیٹری سے چلنے والی تین چاک کی سائیکل ،بیساکھی ،پاوں کا جوتا، نقلی ہاتھ، کان کی مشین، ہاتھ کی لکڑی ، واکر، کمر کا پٹہ وغیرہ حاصل کرنے کے لیے فوراً فارم حاصل کریں اور اسے پُر کر کے اسی سینٹر پر جمع کروائیں ۔


نوٹ: فارم جمعہ کرنے کی آخری تاریخ 30 جون ہوگی ۔


1) قدیر پان اسٹال مرزا غالب روڈ نزد جونا فاران ہاسپٹل بڑی مکہ مسجد کے سامنے


2) موتی واچ ، چندن پوری گیٹ نگینہ مسجد کے سامنے

3) انس واچ ،امن چوک العزیز ہوٹل کے سامنے

4) کرم اللہ صابن والے، اسلام پورہ واحد سیٹھ کی چکی کے سامنے

5) عمران برتن والے : دت نگر بڑی مالیگاؤں کے پیچھے شکیل بیرنگ والے کے آگے

6) راکیش بدھانے : بالا جی انٹرپرائزیز این ڈی سی سی بینک کے بازو سے سٹانہ روڈ سوئے گاؤں، مالیگاؤں

7) ایکتا پان اسٹال، ابراہیم ہوٹل کے پاس سمکسیر

جاری کردہ : صدر و اراکین دیویانگ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی مالیگاؤں رجسٹرڈ

Post a Comment

0 Comments