مالیگاوں بریکنگ : رسولپورہ علاقے میں 17 سالہ شائستہ نامی لڑکی نے کی خودکشی
مالیگاوں (نامہ نگار) آج بروز بدھ شام رسولپورہ (جونا ملت مدرسہ) علاقے سے متصل بستی میں رہنے والی 17 سالہ شائستہ محمد یاسین نامی غیر شادی شدہ لڑکی نے اپنے مکان میں پھانسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی ، زرائع کا کہنا ہیکہ اسوقت گھر میں کوئی بھی فرد موجود نہیں تھا ، ان والد اپنی ڈیوٹی پر گئے ہوئے تھے ، جب اطراف کے ساکنین کو اس معاملے کا علم ہوا تو انہوں نے گھر والوں اور پولس محکمہ کو اس معاملے کی جانکاری دی ، اسوقت بتایا جاتا ہیکہ لڑکی کا مکان اندر سے لاک تھا ، اور عوام کی بڑی بھیڑ باہر ہی کھڑی تھی ، کچھ دیر قبل اس مقام پر پولس کے پہنچنے کی خبر موصول ہوئی ہے ۔ پولس نے نعش کو اپنے طابے میں لیکر مقامی سول اسپتال میں تمام قانونی مراحل اور پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کیا ہے ۔ اسوقت یہاں کارپوریٹر لئیق حاجی سمیت محلے کے دیگر افراد قانونی معاونت کرتے دیکھے گئے ۔
0 Comments