The global site tag (gtag.js) is now the Google tag. With this change, new and existing gtag.js installations will get new capabilities to help you do more, improve data quality, and adopt new features – all without additional code. بڑا قبرستان و شہر میں خونخوار آوارہ کتوں کی بھرمار!ازقلم: محمد عارف نوری(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں)

بڑا قبرستان و شہر میں خونخوار آوارہ کتوں کی بھرمار!ازقلم: محمد عارف نوری(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں)


بڑا قبرستان و شہر میں خونخوار آوارہ کتوں کی بھرمار!
ازقلم: محمد عارف نوری
(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں)

(پریس ریلیز) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی لاپرواہی اور نااہلی کی وجہ سے پچھلے چند ماہ کے اندر شہر میں آوارہ کتوں کی بے تحاشا آبادی ہی نہیں بڑھی بلکہ روزانہ شہریان خاص طور پر معصوم بچّے آوارہ کتّوں کا شکار ہورہے ہیں کبھی کبھی تو معاملہ جان لیوا بھی ثابت ہوجاتا ہے پچھلے دنوں عائشہ نگر، رمضانپورہ، اختر آباد وغیرہ علاقوں میں دردناک حادثات ہم دیکھ چکے ہیں رات کے وقت 25 سے 30 خونخوار کتّوں کا جُھنڈ تقریباً ہر محلے میں گھومتا نظر آتا ہے اور انھیں جب بھی موقع ملتا ہے وہ خواتین، بچوں، بزرگوں، نوجوانوں پر جھپٹ پڑتے ہیں اور انھیں لہولہان کردیتے ہیں آج شہر میں آوارہ کتوں کو لیکر خوف و حراس کا ماحول ہے اور سارے لیڈران الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں اِن آوارہ کتّوں کی بڑی تعداد بڑا قبرستان میں دیکھی جارہی ہے اور یہ کتّے اتنے خونخوار ہوچکے ہیں کہ کسی بھی وقت اور کسی پر بھی اچانک حملہ کررہے ہیں خاص طور پر رات کے وقت میت لانے والوں کو بے حد دشواریوں کا سامنا ہے شہر کے چوک چوراہوں، مسجدوں، گلی، محلوں، سرکاری اداروں سمیت پبلک مقامات پر بھی کتّوں کی بھرمار ہوچکی ہے بار بار انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئ مگر کارپوریشن، کمشنر، میئر، ایم ایل اے اور دیگر سیاسی لیڈران شاید شہر کی مسلم اکثریت والے علاقوں سے بدلہ لینے پر آمادہ ہیں یہی وجہ ہے کہ اتنے سارے حادثات ہونے کے باوجود آج تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا آخر کب کارپوریشن انتظامیہ، کمشنر، میئر، ایم ایل اے و دیگر سیاسی لیڈران اس اہم مسئلے کو لیکر سنجیدہ ہونگے؟ شہر میں جگہ جگہ میٹنگیں لینے والوں سے عوام یہ بھی سوال کریں۔

Post a Comment

0 Comments